’’پاکستان دہشت گردی کا مترادف بن چکا ہے‘‘ وزیراعظم نریندرمودی نے عوام سے تحمل رکھنے کی اپیل کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th February 2019, 12:44 AM | ملکی خبریں |

یوت مال ،16 ؍فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو پلوامہ حملے کے لیے نشانہ لگایا اور لوگوں سے تحمل رکھنے اور سیکورٹی فورسز پربھروسہ قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز پر حملے کے سازشیوں کو سزا دینے کی مکمل آزادی دے دی گئی ہے۔مہاراشٹر کے یوت مال ضلع میں بہت سے منصوبوں کاافتتاھ کرنے پہنچے وزیر اعظم نے ایک جلسہ عام میں کہا کہ پاکستان دہشت گردی کامترادف ہے۔انہوں نے کہاہے کہ ایک ملک جو تقسیم کے بعد وجود میں آیا اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دیتا ہے ، آج دہشت گردی کا مترادف ہوچکاہے۔

وزیر اعظم نے کہاہے کہ پلوامہ کے شہیدوں کی شہادت بیکار نہیں جائے گی۔ہمارے سیکورٹی فورسزپر حملے کے سازشیوں کو سزا دینے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ دہشت گرد تنظیم چھپنے کی کتنی بھی کوشش کر لیں، انہیں تلاش کرکے ان کے جرائم کی سزا دی جائے گی۔جموں وکشمیرکے پلوامہ میں جمعرات کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوانوں کی موت ہو گئی تھی جبکہ پانچ دیگر زخمی ہیں۔ جیش محمد کے خود کش حملہ آور نے 100 کلو گرام دھماکہ خیز مواد سے بھرے ایک گاڑی سے سی آر پی ایف کی بس کوٹکرمار کر اس حملے کو انجام دیا تھا۔

وزیر اعظم مودی نے کہاہے کہ ہم پلوامہ کے شہیدوں کے خاندانوں کا درد محسوس کر سکتے ہیں، ہم آپ کے غصے کو سمجھتے ہیں۔مودی نے ریلی کے دوران لوگوں سے پوچھا’’ کیا آپ میرے کام اور میری کوششوں سے خوش ہیں؟۔ایک پروگرام کے آغاز میں پلوامہ حملے کے شہیدوں کو دو منٹ کامون رکھ خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ اس میں مرکزی وزیر نتن گڈکری اور ہنس راج اہیر،مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس اور گورنر ودیا راؤ بھی موجودتھے۔ایک اورپروگرام میں وزیر اعظم نے قبائلی طلبا کے لیے اسکول کا افتتاح کیا اور وزیر اعظم کی رہائش منصوبہ کے تحت بنائے گئے گھروں کی چابیاں فائدہ اٹھانے والوں کو سونپیں۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...