شہید جوان گرو کو جلد معاوضہ ادا کرنے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی ہدایت ٹاؤن ہال کے روبرو ہزاروں لوگوں نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th February 2019, 11:52 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16فروری (ایس او  نیوز)جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتہ پور ہ میں کل ہوئے ہلاکت خیز خودکش آئی ای ڈی دھماکے کی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے آج پرزور مذمت کی ہے ۔ اس دہشت گردانہ حملہ میں شہید ہونے والے منڈیا ضلع کے ایچ گرو کے اہل خانہ سے انہوں نے تعزیت کی ہے ۔ متعلقہ افسروں کو وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ شہید گرو کے اہل خانہ کو معاوضہ جاری کرنے کی کارروائی تیز کرنے کے علاوہ گرو کی بیوی کی تعلیمی قابلیت سے متعلق بھی اطلاع حاصل کریں تاکہ ریاستی حکومت گرو کی بیوی کو ملازمت فراہم کرسکے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ میں نے شہید سی آر پی ایف جوان گرو کے اہل خانہ سے فون پر بات کرکے تعزیت ادا کی۔ انہوں نے بتایا کہ گرو کے اہل خانہ کے صدمہ میں ہم برابر کے شریک ہیں ۔ کمار سوامی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ گرو کے اہل خانہ کو جلد از جلد معاوضہ جاری کرنے تیز رفتاری سے کارروائی کرنے متعلقہ افسروں کوہدایت جاری کردی ہے۔پلوامہ میں ہوئے دہشت گرد حملہ کو بد دماغ بزدلوں کی حرکت قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس بز دلانہ حملہ سے وہ بہت دکھی ہیں جس میں سی آر پی ایف کے درجنوں جوان شہید ہوگئے ۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میںیہ بھی کہا ہے کہ ہماری اس سرزمین سے دہشت گردوں کی دہشت ختم کرنے حکومت فوری اقدامات کرے گی۔ 33سالہ گروکا تعلق منڈیا ضلع میں کے ایم دوڈی سے قریب گڈی کیرے دیہات سے تھا،جو کشمیر میں تعینات 82ویں بٹالین سے منسلک تھے۔2011میں گرو نے نیم فوجی فورس میں داخلہ لیا تھا تو ان کی پوسٹنگ جھارکھنڈ میں کی گئی تھی۔اس بہادر فوجی کی 6ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی اور اپنے آبائی گاؤں میں ایک سال قبل نیا مکان بھی تعمیر کروایا تھا ۔ پچھلے ہفتہ تک وہ اپنے گھر میں چھٹیاں منار ہے تھے۔ شہید جوان گرو کی بیوی کلاوتی نے منڈیا میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ گرو نے ان دنوں مجھے کال کیا تھا وہ صبح کے وقت کال کئے تھے، ان سے میری بات چیت نہ ہوسکی تھی، جس کامجھے بے حد افسوس ہے۔گرو کے پسماندگان میں ان کی بیوی ،بزرگ والدین ، دوبھائی اور دیگر اہل خانہ شامل ہیں۔ 

ٹاؤن ہال کے روبروشہید جوانوں کو خراج عقیدت:  شہر کے ٹاؤن ہال کے روبرو مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگ اکٹھا ہوکر پلوامہ میں شہید ہوئے سی آر پی ایف جوانوں کی یاد میں موم بتیاں جلا کر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ ذرائع کے مطابق آنیکل میں بھی سینکڑوں لوگوں نے شہید جوانوں کی یادمیں اکٹھا ہوکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ کئی ریاستی حکومتوں نے ان شہید جوانوں کے اہل خانہ کے لئے لاکھوں روپئے معاوضہ کااعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق منڈیا ضلع کے گرو کی آخری رسومات ادا کرنے جگہ کی شناخت کرلی گئی ہے ۔ کے ایم ڈوڈی اورملوسی کے درمیان سڑک کے کنارے گرو کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ صلع انچارج وزیر ڈی سی تمنا اور رکن اسمبلی نے جگہ کا معائنہ کیا ۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔