11/26کے ممبئی دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے کمانڈو سندیپ انی کرشنن کے والد نے پلوامہ دہشہ گردانہ حملے کی مذمت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th February 2019, 11:16 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،15؍فروری(ایس او نیوز) 11/26کے ممبئی دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے این ایس جی کمانڈو سندیپ انی کرشنن کے والد نے پلوامہ دہشہ گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہندوستان کو دہشت گردانہ حملوں پر روک لگانے کے لئے کھوکھلی بحث ومباحثوں کی بجائے ٹھوس قدم اٹھانے چاہئیں۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی سطح پر ایسے مضبوط قدم کی ضرورت ہے جس سے دہشت گردی پھیلانے والوں کا دائرہ تنگ کیا جاسکے۔ سندیپ اننی کرشنن کو ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے دوران ہلاک کردیاگیاتھا۔ اپنے فرزند کی موت کو یاد کرتے ہوئے اننی کرشنن نے کہا کہ دہشت گردانہ حملوں کے فوراً بعد ملک بھر میں تعزیتوں اور مباحثوں کا دور چلتا ہے اور کچھ دن بعد سب کچھ معمول پر آجاتاہے۔ان مباحثوں اور جذباتی بیانوں کے ذریعے دشمن کو مشتعل کیا جاتاہے ، لیکن اس طرح کے حملوں کو روکنے کے لئے کچھ نہیں کیا جاتا۔ ابتدائی مرحلے میں حملوں کے خلاف انتہائی ٹکراؤ کا رویہ اپنایا جاتا ہے۔اس سے ہندوستان کو گریز کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ جیش محمد کا ایک فدائی 100کلو دھماکہ خیز مادے کے ساتھ سی آر پی ایف جوانوں کی بس میں آسانی سے گھس سکتا ہے تو اس سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ ہندوستان ایسے حملوں سے نپٹنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ ہندوستان کو چاہئے کہ اپنی سیکورٹی ایجنسیوں اور خفیہ نظام کو اس قدر مستعد بنائے کہ ایسے حملوں کے رونما ہونے سے پہلے ناکام بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ جب دشمن کا سامنا کیا جارہا ہو تو مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے پاس اس کا جواب دینے کے لئے حکمت ہونی چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔