کرناٹک پلس پولیو مرض سے پاک ریاست بن گئی ہے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th January 2018, 11:08 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،28؍جنوری (ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ پلس پولیو خوراک پروگرام میں محکمہ صحت وخاندانی بہبود کی کامیابی کانتیجہ ہی ہے کہ ریاست پولیو سے پاک ریاست بن چکی ہے۔ اپنے سرکاری رہائشی دفتر کرشنا میں پلس پولیو خوراک پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی تنظیم صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے بھی کرناٹک کو پولیو سے پاک ریاست کااعلان کرچکی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ریاست میں پولیو کا ایک بھی معاملہ دیکھنے میں نہیں آیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنا ہو تو سال میں دومرتبہ پولیو خوراک لازمی طور پراپنے بچوں کو پلائیں۔ وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ ریاستی حکومت پولیو خوراک کے لئے آندولن چلا رہی ہے اور اس سلسلہ میں عوامی بیداری لانے کے مقصد سے کئی پروگرامس جاری ہیں ۔ اس کیلئے 32,437پولیو مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 51.972ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ایک لاکھ 3ہزار 944کارکنان کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 65,546نگراں کار اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں ۔ 941موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں تاکہ گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو خوراک پلائیں۔انہوں نے بتایا کہ آشار آنگن واڈی ، کارکنان اورمحکمہ صحت و خاندانی بہبود کے ملازمین بھی اس پروگرام میں برابر حصہ لے رہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ 11مئی کو دوسرے مرحلہ کے پلس پولیو خوراک پروگرام ہوگا ۔ گزشتہ 7برسوں سے ریاست پولیو سے آزاد ضرور ہوچکا ہے ،اس کے باوجود پولیو خوراک کاسلسلہ برابر جاری رہے گا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...