گلبرگہ میں 2اپریل سے پلس پولیو پروگرام کا آغاز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th March 2017, 11:02 AM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ29؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ڈپٹی کمشنر گلبرگہ مسٹرؤ اجول کمار گھوش نے کہا ہے کہ نیشنل پلس پولیو پروگرام 2017کا پہلا مرحلہ ضلع گلبرگہ میں 2اپریل سے شروع ہوگا اور 5اپریل تک جاری رہے گا۔ اس دوران ضلع بھر میں 5سالسے کم عمر 4,09,594 بچوں کوپولیو ڈراپس ڈالے جائیں گے۔ اس مقصد کی تکمیل کے لئے جملہ 1,447بوتھس قاائم کئے جائیں گے ۔ 2اپریل کو ان بوتھس پر بچوں کو پولیو ڈراپس ڈالے جائیں گے جبکہ 3اپریل تا 5اپریل سارے ضلع میں گھر گھر پہنچ کر پولیو ڈراپس ڈالنے کی مہم چلائی جائے گی۔ مختلف سرکاری محکمہ جات سے 316افراد کو اس پولیو مہم کے لئے خدمات انجام دینے مقصد سے بحیثیت سپروائیزر منتخب کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے منگل کے دن دپٹی کمشنر ہال گلبرگہ میں پولیو کی مہم سے متعلق تیاری ااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھر گھر پہنچ کر پولیو ڈراپس ڈالنے کے لئے ۱،۷۴۴ٹیمس تیار کی گئی ہیں ۔ 134ٹرانسٹ پولیو ڈراپس ایڈمنسٹریشنٹیمس بھی تشکیل دی گئی ہیں ۔انھوں نے اجلاس میں شریک عہدہ داران کو ہدایت دی کہ مہم کے آگاز سے ایک دن قبل مدارس کے طلباء پر مشتمل ایک پولیو بیداری ریالی نکالی جائے ۔ دیہی علاقوں یں بھی اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے عہدہ داران پر زور دیا گیا ۔ محکمہ بہبود خواتین و اطفال، محکمہ تعلیمات۔ پنچایت راج ڈپارٹمینٹ، روٹری و لائینس کلبس، انڈئین میدیکل اسو سی ایشناور دیگر اداروں پرزور دیا گیا ہے کہ وہ پولیو ڈراپ اسکیم کو کامیاب بنانے میں بھر پور تعاون و اشتراک سے کام لیں ۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن کے عہدہ دار ڈاکٹر انیل کمار تالی کوٹے، ضلعی ہیلتھ اینڈ فیاملی پلاننگ آفیسرڈاکٹر شیو راج سجن شیتی، ڈاکٹر اے ایس ردرا واری، محکمہ صحت کے عہدہ دار ڈاکٹر ناگلیکر اور دیگر عہدہ داران اجلاس میں شریک تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔