پلکیشی نگر حلقہ میں 200، سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے رہائشیوں کے ویلفئر ٹرسٹ کے افتتاح کے موقع پر سرینواس مورتی کااعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th January 2017, 11:19 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور۔14جنوری( ایس او نیوز ؍صدیق آلدوری) پلکیشی نگر اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی اکھنڈ سرینواس مورتی نے آج اعلان کیا ہے کہ اس اسمبلی حلقہ کے تمام 7وارڈس کے اہم علاقوں میں جرائم کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کیلئے 200سی سی ٹی وی کیمرے حساس علاقوں میں لگائے جانے والے ہیں۔اس حلقہ کے لئے حکومت نے 200سی سی ٹی وی کیمرے منظور کئے ہیں۔خوشحال نگر علاقہ میں آج سہیل نامی سماجی کارکن کی صورت میں تشکیل شدہ این جی او ایور گرین ریسی ڈنسی ویلفےئر ٹرسٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرینواس مورتی نے کہا ہے کہ خوشحال نگر علاقہ میں 8کروڑ کی لاگت سے ایکہائی ٹیک اسپتال کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جانے والا ہے اس اسپتال کیلئے ان کے ایم ایل اے فنڈ سے 5کروڑ روپئے اور بی بی ایم پی سے 3کروڑ کی رقم منظور کی گئی ہے ۔ اس علاقہ میں نئی سیوریج لائن ڈالنے کا کام بھی شروع ہوچکا ہے اور کاویری کا پانی زیادہ مقدار میں فراہم کرنے کیلئے نئی لائن بچھائی جارہی ہے ۔فی الحال اس علاقہ کے لئے ہفتہ میں ایک دن کاویری کا پانی سپلائی کیا جارہا ہے اس نئی لائن کا کام مکمل ہونے کے بعد ہفتہ میں دو دن ۔نئے سال کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں سے عورتوں پر جنسی حملوں کی جو خبریں آنے لگیں تھیں اس کے بعد شہر میں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے ۔ ان کے اسمبلی حلقہ کیلئے 200سی سی ٹی کیمرے منظور کئے گئے ہیں عوام اور سماجی تنظیموں کے مشوروں کے تحت اہم علاقوں میں یہ کیمرے لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خوشحال نگر علاقہ میں عومی مسائل کے حل کیلئے اس نئے ٹرسٹ کے ذمہ داروں سے یا پھر علاقہ کی کارپوریٹر ام سلمیٰ قمر پاشاہ سے رابطہ رکھیں جنہیں علاقہ کے مسائل کا علم ہے اور وہ انہیں حل کروانے ان سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔ سماجی کارکن قمر پاشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بار ہا عوام سے شکایت ملی ہے کہ اس وارڈ میں گانجہ فروخت ہورہا ہے پولیس کے علم میں یہ بات لانے کے بعد یہاں پولیس سادہ لباس میں ایسے افراد کا پتہ لگانے کاکام کررہی ہے ۔ انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں انہیں آوارہ لڑکوں کے ساتھ وقت گزارنے یا موبائل پر وقت گزار نے سے روک کر ان کی تعلیم پرتوجہ دینے کی ہدایت دیں۔ والدین سے یہ اپیل بھی کی گئی کہ اس وقت آر ٹی ای کے تحت بچوں کے داخلہ کے لئے آن لائن رجسٹریشن شروع ہوچکا ہے مقررہ وقت سے قبل آر ٹی ای سیٹ حاصل کرنے وہ درخواستیں داخل کریں ورنہ بعد میں داخلہ دلوانے میں پریشانی ہوگی ، کانگریس لیڈر ظفر اللہ نے بھی خطاب کیا ۔ ٹرسٹ کے صدر سہیل نے رکن اسمبلی کارپوریٹر ام سلمیٰ قمر پاشاہ اور حاصرین کا شکریہ ادا کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...