کچرے سے تیار شدہ کھاد کی رعیتوں کو فراہمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd February 2017, 11:13 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍فروری(ایس او نیوز) شہر بنگلور سے روزانہ اٹھائے جانے والے کچرے کو استعمال کرکے اس سے کھاد بنانے اور کسانوں کورعایتی داموں پر فراہم کرنے کیلئے منصوبہ جلد مرتب کیا جائے گا۔ وزیرزراعت کرشنا بائرے گوڈا نے آج یہ بات بتائی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہر میں کچرے کو الگ الگ کرکے ٹھکانے لگانے کیلئے بی بی ایم پی کی طرف سے سخت ہدایت کے بعد اس پر کافی حد تک عمل کیاجارہا ہے اسی لئے گیلی گندگی کواستعمال کرکے اس سے کھاد بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسانوں کو کچرے سے تیار ہونے والی کھاد فی ٹن آٹھ سو روپیوں میں مہیا کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ رعیت سمپرک کیندرا سے اگر یہ کھاد خریدی گئی تو قیمت میں 50 فیصد رعایت تک بھی دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کچرے سے تیار کی جانے والی کھاد کو راست طور پر کسانوں کوان کی زمین تک پہنچانے کا انتظام بھی محکمہ کی طرف سے کیا جائے گا۔ تجرباتی طور پر چار پانچ اضلاع میں یہ اسکیم شروع کی جائے گی اور کسانوں کو یہ کھاد فراہم کرنے کے بعد اس سے ہونے والی فصلوں اور فائدے کا جائزہ لیا جائے گا۔ اگر یہ کھاد سود مند ثابت ہوئی تو ریاست گیر پیمانے پر اسے مہیا کرایا جائے گا۔ مسلسل دو سال سے خشک سالی کے بعد کرناٹک میں غذائی اجناس میں 40فیصد کمی ہوگی اور تجارتی فصل کی پیداوار 94.5لاکھ ٹن ہوجائے گی۔معمول کی پیداوار 135ٹن ہے اور اہم فصلیں متاثر ہوئیں جن میں دھان ،مکئی،آئیل سیڈس اور کپاس شامل ہیں۔ وزیرزراعت کرشنا بائیر گوڑا نے میڈیا کو یہ بات بتائی۔گزشتہ سال ایک اور خشک سالی کے عرصہ میں غذائی پیداوار 110لاکھ ایم ٹی تھی، تاہم دالوں کی آوٹ پٹ بہتر ہے اور حکومت ایک ہفتہ میں حتمی اعداد وشمار پیش کرے گی۔انہوں نے مرکز سے اپیل کی کہ وہ فنڈس جاری کرے جیسا کہ کسانوں کو ان پٹ سبسیڈی کی یقین دہانی کروائی گئی تھی جو ریاست میں خشک سالی کے سبب متاثر ہیں۔ریاست کو خشک سالی کی راحت کیلئے مرکز کی جانب سے کئے گئے 1782 اعلان کے برخلاف 450کروڑ روپئے ہی وصول ہوئے ۔یہ رقم بھی کافی کم ہے ۔وزیرفائنانس ارون جیٹلی نے حال ہی میں دہلی میں مجھے یقین دہانی کروائی تھی کہ اضافی تخمینی رقم پارلیمنٹ میں بجٹ سیشن میں فراہم کی جائے گی اور فنڈس جلد جاری کئے جائیں گے ۔وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے پالی تھین شیٹس کا استعمال کرتے ہوئے 50ہزار سے زائد زرعی تالابوں کی کھدوائی کیلئے سبسیڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اسی دوران گوڑا نے کہا کہ بروہت بنگالورو مہانگر پالیکے شہر میں کمپوزٹ کنورٹنگ ویٹ ویسٹ کی بہتر پیداوارکر رہی ہے، تاہم کسانوں کی جانب سے ان سے مناسب طورپر استفادہ نہیں کیا جارہا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔