ہمیں برا بھلا کہے بغیر بی جے پی کا کھانا ہضم نہیں ہوتا: ایچ ڈی ریونا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th October 2018, 12:17 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،12؍اکتوبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے تعمیرات عامہ ایچ ڈی ریونا نے کہا ہے کہ بی جے پی والوں کو دیوے گوڈا خاندان کو گالی دئے بغیر کھانا ہضم نہیں ہوتا ، اسی لئے دیوے گوڈا خاندان کے متعلق وہ جو بھی کہنا چاہیں کہہ لیں اس کی انہیں کوئی پرواہ نہیں ہے۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ بی جے پی والوں کے لئے ہر سویرے دیوے گوڈا خاندان کو یاد کئے بغیر ان کا دن نہیں گزرتا۔ اسی لئے بی جے پی کی طرف سے دیوے گوڈا خاندان پر جو بھی نکتہ چینی کی جاتی ہے اس کا جواب نہیں دیا جائے گا۔ یہ بی جے پی کی فطرت کا حصہ بن چکا ہے کہ دیوے گوڈا خاندان کو برا بھلا کہے۔اب ان کی اس فطرت کو کون بدل سکتا ہے۔

ہیماوتی آبی ذخیرے کے متعلق ٹمکور کے سابق رکن پارلیمان جی ایس بسوراج کے بیان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کبھی ایسا نہیں کہا کہ ہیماوتی کے پانی کو موڑ کر ٹمکور اور منڈیا کی طرف بہایا جائے گا۔ میڈیا نے اگر اس سلسلے میں غلط تشہیر کی ہے تو اس کے لئے وہ جواب دہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس بسوراج کے ہاتھ میں ہیماوتی آبی ذخیرے کی چابیاں تھمادی جائیں گی وہ دن رات بیٹھ کر پانی کی نگرانی کریں۔ مرکز میں بی جے پی کی ہی حکومت ہے اس کے باوجود ہیماوتی کے نامکمل پراجکٹوں کی تکمیل کے لئے مرکز سے فنڈ لانے میں ناکام بی جے پی قائدین ریاستی حکومت پر غیر ضروری الزامات لگارہے ہیں۔

ریاستی وزارت سے این مہیش کے استعفے کے متعلق سوال پر ریونا نے کہاکہ اب تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ مہیش نے استعفیٰ کیوں دیا ہے، پچھلے ساڑھے چار ماہ کے دوران محکمے کو انہوں نے عمدہ طریقے سے سنبھالے رکھا تھا۔ ایک صحافی کے اس تبصرے پر کہ مہیش کے قلمدان میں ریونا کی بے جا مداخلت سے ناراض ہوکر انہوں نے شاید استعفیٰ دیا ہوگا۔ اس موقع پر موجود ریونا ، وزیر برائے چھوٹی آب پاشی سی ایس پٹ راجیو اور وزیر چھوٹی صنعت اے سی سرینواس اور دیگر نے سخت برہمی ظاہر کی ۔ اور کہاکہ صحافیوں کو ذمہ داری سے بات کرنی چاہئے۔ غیر ضروری طور پر اس طرح کے اختلافات پیدا کرنا بند کریں۔ اس سوال پر کہ کیا مہیش کا استعفیٰ منظور کرلیا جائے گا ، ریونا نے سخت لہجے میں کہاکہ استعفیٰ منظور کرنا ہے یا نہیں یہ دیوے گوڈا اور کمار سوامی کا معاملہ ہے صحافی اپناکام ٹھیک ڈھنگ سے نبھائیں۔ غلط خبروں سے خود ان کی ساکھ متاثر ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...