پی یو سی امتحانات: پرچوں کا افشا روکنے ٹکنالوجی کا استعمال: ڈائرکٹر پی سی جعفر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th February 2019, 10:27 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍فروری (ایس او نیوز) یکم مارچ سے پری یونیورسٹی کورس (پی یو سی) سال دوم کے سالانہ امتحانات شروع ہورہے ہیں۔ کسی بھی طالب علم کے لئے یہ امتحانات نہایت اہم ہوتے ہیں۔ خصوصاً ان طلبا کے لئے جو انجینئرنگ ، میڈیکل اوردیگر پیشہ ورانہ کورسوں میں داخلہ لینا چاہتے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں سے ریاست میں پی یو سی امتحانات کے دوران امتحانی پرچے افشا ہونے کے واقعات ہوئے ہیں۔ 2016ء میں پرچے افشا ہونے سے بڑا بحران پیدا ہوگیا تھا۔ پرچے افشا ہونے پر روک لگانے کے لئے محکمۂ پی یو تعلیمات نے اس سال جدید تکنالوجی کا استعمال کرنے اور سنٹرل کرائم برانچ (سی سی بی) اور آئی ڈی کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ کے ڈائرکٹر پی سی جعفر نے بتایا کہ امتحانی پرچوں کے تحفظ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ امتحانی پرچے کا مسودہ تیارکرنے سے لے کر پرچے کی چھپائی اور امتحانی مراکز میں ان کی تقسیم تک کے ہر مرحلے پر احتیاط برتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ کے صرف ایک یا 2؍افراد کو مسودہ کی تیاری کے بارے میں بتاناہوگا۔صرف انہی افراد کو ایک مخصوص مقام پر لے جاکر پرچے مسودہ تیارکرنے کا کام مکمل کیا جائے گا۔ پرچے تیارکرنے کے بعد انہیں تجوریوں میں محفوظ کردیا جائے گا۔ تجوریاں اسٹرانگ روم میں رکھنی ہوں گی۔ اسٹرانگ میں داخلہ کے لئے بائیو میٹرک آلہ کا استعمال کیا جائے گا۔ اسٹرانگ روم میں داخل ہونے والے افراد کو کیمرہ ، فون یا دیگر الیکٹرانک اشیاء اپنے ساتھ اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پرچوں کی تیاری کی تمام کارروائی سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ کی جائے گی۔ اسٹرانگ روم میں سنسر لگائے جائیں گے۔ جو کوئی بھی بے ضابطگی ہونے پر فوراً ہوشیار کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پرچہ افشا کرنے میں ملوث افراد اور انہیں کسی بھی طرح کی مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہیں جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ شوشیل میڈیا میں پرچے افشا ہونے کی جعلی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ پی سی جعفر نے کہاکہ اس سال پی یو امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبہ کو ایس ایم ایس کے ذریعہ نتائج بھیجے جائیں گے۔ طلبہ نے کونسے مضمون میں کتنے نشانات حاصل کئے ہیں یہ تفصیلات ایس ایم ایس میں درج ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ سہولت گزشتہ برس ایس ایس ایل سی کے طلبہ کو فراہم کی گئی تھی اس مرتبہ پی یو سی کے طلبہ کو بھی یہ سہولت فراہم ہوگی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔