تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th November 2018, 12:18 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،24؍نومبر(ایس او نیو ز) ریاستی حکومت نے ریاست کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں طلبا کی طرف سے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے، اور حکم جاری کیا ہے کہ اس پابندی کو پامال کرنے کی سزا کے طور پر طلبا کا موبائل فون ضبط کیا جاسکتا ہے۔ محکمۂ پری یونیورسٹی ایجوکیشن بورڈ کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ریاست کے کسی بھی پرائمری ، ہائی اسکول ، پی یو کالج یا اعلیٰ تعلیمی مراکز میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی ہدایت پر محکمۂ تعلیمات نے یہ سرکیولر جاری کیا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ بچوں کو ا پنی تعلیم کی طرف مکمل توجہ دینے کے لئے راغب کیا جائے اور تعلیم کے اوقات میں موبائل، لیاپ ٹاپ وغیرہ کا استعمال کرکے سوشیل میڈیا اور دیگر خرافات پر یہ بچے اپنا وقت ضائع نہ کردیں۔ اکثر تعلیمی اداروں میں یہ شکایت عام ہے کہ طلبا کلاس کے اوقات میں سوشیل میڈیا سائٹس ، فیس بک اور واٹس اپ وغیرہ پر اپنا وقت ضائع کررہے ہیں ، اس سلسلے میں اساتذہ اور کالج اور اسکولوں کے انتظامیہ کی طرف سے بارہا تاکید اور لتاڑ بھی فضول ہے۔ ان شکایات کو دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے سخت ہدایت جاری کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر سختی سے روک لگائی جائے ، اس سلسلے میں جو پابندی عائد کی جائے گی اسے پامال کرنے والوں کے خلاف بلامروت کارروائی کی جائے۔ بعض حلقوں میں کہا جارہا ہے کہ محکمۂ پی یو ایجوکیشن بورڈ کی طرف سے موبائل فون پرپابندی کی حد تک جو حکم صاد ر کیا گیا ہے وہ درست ہے، البتہ لیاب ٹاپ پر پابندی عائد کرنے کے اقدام پر اعتراضات کئے جارہے ہیں۔ اس دوران کالجوں اور اسکولوں کے تذریسی عملے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے کہ وہ کلاس کے اوقات میں موبائل فون کا استعمال قطعاً نہ کریں ، ان کے موبائل فون کالج میں رکھنے کے لئے محکمۂ تعلیمات نے ہر تعلیمی ادارے کو ہدایت دی ہے کہ ایک الگ لاکر مہیا کرایا جائے تاکہ کلاسوں کے اوقات میں اساتذہ اور لکچرارس اپنے اپنے لاکرس میں فون رکھ دیں۔ اور کلا س ختم ہونے کے بعد انہیں لے جائیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...