عمران خان باضابطہ طور پر پاکستان کے نئے وزیراعظم نامزد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th August 2018, 11:42 AM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اسلام آباد،7؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کو باضابطہ طور پر ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا ہے۔

پی ٹی آئی نے 25 جولائی کو منعقدہ عام انتخابات میں پارلیمان کے ایوان زیریں قومی اسمبلی کی سب سے زیادہ نشستیں جیتی تھیں ۔پاکستان کے آئین کے مطابق صدر مملکت اکثریتی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر کو حکومت بنانے کی دعوت دیتے ہیں ۔

یہ توقع کی جارہی تھی کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی عمران خان ہی کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کرے گی۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سوموار کو اسلام آباد میں ایک ہوٹل میں منعقد ہوا ۔اس میں شرکت کے لیے عمران خان عام انتخابات میں جیت کے بعد پہلی مرتبہ بنی گالا سے اسلام آباد پروٹوکول کی گاڑیوں کی معیت میں اس ہوٹل تک آئے تھے۔

اجلاس کے آغاز میں تحریک انصاف کے سینیر وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو جماعت کا پارلیمانی لیڈر نامزد کرنےکے لیے قرار داد پیش کی جس کی پی ٹی آئی کے تمام نومنتخب ارکان نے تالیوں کی گونج میں متفقہ طور پر تائید کی۔

اس کے بعد عمران خان نے اجلاس کے شرکاء سے اپنی تقریر میں کہا کہ ’’ آج میرے کاندھوں پر سب سے بھاری ذمے داری ڈال دی گئی ہے۔آج 22 سالہ طویل جدوجہد کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور اللہ نے آپ کو اخلاقی برتری عطا کی ہے‘‘۔

انھوں نے کہا کہ 1970ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ عام لوگوں نے سیاسی اشرافیہ کو شکست دی ہے۔ دو جماعتی نظام میں ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ کسی تیسری جماعت کو آگے آنے کا کوئی موقع مل جائے۔

نامزد وزیراعظم نے اپنی جماعت کے لیڈروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’’انھیں روایتی طریقے سے نظم ونسق نہیں چلانا ہوگا۔ پی ٹی آئی کی حکومت کو بہت سے چیلنجز درپیش ہوں گے۔لوگ ہم سے یہ توقع نہیں کرتے کہ ہم روایتی طریقے سے حکمرانی کریں ۔ہمیں ایک مختلف نظر سے دیکھا جارہا ہے۔ اگر ہم نے روایتی سیاست کی تو پھر ہمیں بھی عوام کے غیظ وغضب کا سامنا کرنا پڑے گا‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ’’ میں میرٹ پر اور ملک کے مفاد میں فیصلے کروں گا اور میں آپ سے ایسا کوئی کام کرنے کے لیے نہیں کہوں گا جو میں خود نہ کروں‘‘۔

اجلاس کے بعد شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کے لیے قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل ہوگئی ہے ۔جماعت کے ترجمان فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو 174 ارکان کی حمایت حاصل ہوچکی ہے۔

پی ٹی آئی نے ابھی تک قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے اپنے امیدواروں کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔بعض میڈیا اطلاعات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے نومنتخب رکن اسمبلی ڈاکٹر محمد عارف علوی کو اسپیکر نامزد کیا جاسکتا ہے۔تاہم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ابھی اسپیکر کے عہدے کے لیے امیدواروں کے ناموں پر کوئی غور نہیں کیا جارہا ہے۔بعض ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی بھی اس دوڑ میں شامل ہیں ۔

دریں اثناء حزب اختلاف کی جماعتوں نے  مسلم لیگ  (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ  کے لیے اپنا متفقہ  امیدوار نامزد  کردیا ہے۔متحدہ حزب اختلاف ان سے پہلے پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ کو  اسپیکر کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کرچکی ہے۔اس  نے آٹھ اگست کو  الیکشن کمیشن آف پاکستان  کے باہر عام انتخابات میں  مبینہ  دھاندلیوں کے خلاف احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔