برازیلی فٹ بالر ڈیل میں اسرائیل نے90ملین قطری ریال کمائے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th August 2017, 5:16 PM | اسپورٹس |

پیرس،5؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اسرائیل کے ایک بزنس ایجنٹ بینی زھاوی کی کوششوں سے برازیلی فٹ بالر نیمار کی پیرس سینٹ جیرمن کلب منتقلی کی ڈیل میں ایک خطیر رقم قطر کی جانب سے اسرائیل کو بھی ادا کی گئی ہے۔اسرائیلی بزنس ایجنٹ زھاوی برازیلی فٹ بالر اور فرانسیسی فٹ بال کلب کے درمیان جو ڈیل کرائی اس میں 170ملین قطری ریال کمائے گئے۔ اس رقم میں 90ملین قطری ریال اسرائیل کو ادا کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس فٹ بال کلب کے چیئرمین ناصر الخلیفی برازیلی فٹ بالر نیمار کو اپنے ہاں لانے کے خواہاں تھے۔ ان کے مشن کو اسرائیلی بزنس ایجنٹ نے آسان بنا دیا۔ زھاوی نے اپنا اثرو رسوخ اور تعلقات استعمال کرتے ہوئے اسپانوی بارسلونا کلب میں رسائی حاصل کی اور نیمار کو وہاں سے نکالنے اور پیرس فرانسیسی فٹ بال کلب میں شامل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

اگرچہ اس ڈیل میں زھاوی مجموعی طورپر 170ملین قطری ریال حاصل کریں گے مگر یہ ساری رقم انہیں نہیں ملے گی بلکہ وہ 90ملین ریال کی رقم اسرائیلی ریاست کو اس ڈیل کا ٹیکس ادا کریں گے۔ یوں قطر کی کوششوں سے ہونے والی اس ڈیل سے خطیر رقم اسرائیل کو بھی ملے گی۔سوشل میڈیا پر جاری بحث میں 90ملین قطری ریال کی رقم اسرائیل کو ملنے کو بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔ اسرائیل کو یہ رقم ایک ایسے وقت میں حاصل ہوگی جب حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد فلسطینی عوام میں اسرائیل کے خلاف سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ برازیل کے ذرائع ابلاغ نے حال ہی میں بتایا تھا کہ ناصر الخلیفی کے زیرقیادت قائم فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جیرمین نے ایک برازیلی فٹ بالر کو بھاری قیمت میں خریدنے کا ایک معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے میں اسرائیل کے ایک سابق اسپورٹس صحافی اور بزنس ایجنٹ کا کلیدی کردار ہے۔

برازیلی اخبار اسپورٹی اینٹراٹیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پیرس سینٹ جیرمین فٹ بال کلب برازیلی فٹ بالر نیمار فور کے ساتھ ڈیل کرانے کے لیے اس کے والد نیمار سانٹوس اور اسرائیلی بزنس ایجنٹ بینی زھاوی کو مشترکہ طور پر 36ملین یورو کی رقم ادا کرے گا۔ یہ رقم نیمارسانٹوس اور زھاوی نصف کے حساب سے تقسیم کریں گے اور دونوں کو فی کس 18ملین یورو کی رقم ملے گی۔بینی زھاوی اور نیمار سنٹوس کو یہ رقم برازیلی فٹ بالر کا فرانسیسی کلب کے ساتھ معاہدہ کرانے کی کوششوں کے عوض ادا کی جائے گی۔اس کے علاوہ پیرس سینٹ جیرمین برازایلی کھلاڑی کا بارسلونا سے معاہدہ توڑنے کے عوض کھلاڑی کو 2کروڑ 22لاکھ یور ادا کرے گا۔ اگلے چار سپورٹس سیزن میں اسے سالانہ 30ملین یورو اور اس کے والد 100ملین یورو حاصل کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...