محسن شیخ قتل معاملہ:مذہب کے نام پر اکسانے کا حوالہ دے کر ہائی کورٹ جج نے ملزمین کو دی ضمانت

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2017, 9:53 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 17جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سال 2014میں محسن شیخ (28)کو پونے میں ہندوراشٹرسینا کے ارکان نے بہت ہی بے رحمی سے قتل کر دیاتھا۔اس معاملے میں گرفتار 21ملزمان میں سے تین کو گزشتہ ہفتے ممبئی ہائی کورٹ کے جج کی طرف سے یہ کہتے ہوئے ضمانت دے دی گئی کہ مذہب کے نام پر اکسانے پر انہوں نے قتل کیا تھا۔

2جون 2014کو محسن جب مسجد سے نماز ادا کرنے کے بعد اپنے دوست کے ساتھ گھر کی طرف جا رہے تھے، تب ایک ہجوم نے شیواجی اور شیوسینا کے بانی بال ٹھاکرے پر مبینہ طورپرمحسن کے لکھے گئے فیس بک پوسٹ کو لے کر ان پردردناک حملہ کر دیا۔محسن کو ہاکی ا سٹک، بیٹ اور پتھروں سے مارا پیٹا گیا، جبکہ ان کا دوست اپنی جان بچا کر فرار ہونے میں کامیاب رہا۔اس معاملے میں ہندو راشٹریہ سینا کے 21کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔گزشتہ جمعرات قتل کے تین ملزمین وجے راجندرگمبھیر، گنیش عرف رنجیت شنکر یادو اور اجیت دلیپ لاگلے کو ضمانت دے دی گئی۔جسٹس مردلا بھٹکر نے اپنے حکم میں کہاکہ مقتول کی غلطی صرف اتنی تھی کہ وہ دوسرے مذہب سے تعلق رکھتا تھا،میں اس حقیقت کو ملزم کے حق میں دیکھتی ہوں،اس کے علاوہ ملزم کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے اور مذہب کے نام پر اکسانے پر انہوں نے قتل کیاہے۔جج نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی کسی طرح کی محسن سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی،حملے سے پہلے انہوں نے ایک اجلاس میں حصہ لیا تھا جہاں انہیں بھڑکایا گیا،محسن کا خاندان اس حکم کے خلاف سپریم کورٹ جا سکتا ہے۔انڈین ایکسپریس میں شائع رپورٹ کے مطابق محسن کے والد صادق شیخ نے کہا ہے کہ کیا اشتعال انگیز تقریر دے کر کسی دوسرے مذہب کے معصوم شخص کا قتل کرنے کی اجازت ہے ؟ تینوں ملزمان کو قتل کی جگہ سے ہی گرفتار کر لیا تھا،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ضمانت کے حکم کو ہم سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...