غریب خاندانوں کو نئی ٹیکنالوجی کے ذریعہ مکانات کی فراہمی : کرشنپا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th October 2016, 11:05 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،24؍اکتوبر(ایس او نیوز) شہر بنگلور کے علاقوں میں بی پی ایل راشن کارڈ رکھنے والے غریب خاندانوں کو آدھار کار ڈکی بنیاد پر جی ایف آر جی ٹیکنالوجی سے مکانات تعمیر کرکے مہیا کرائے جائیں گے۔ یہ بات آج وزیر ہاؤزنگ ایم کرشنپا نے کہی۔ شہر کے بنگلور نارتھ تعلقہ میں آنے والے چک بٹ ہلی میں راجیو گاندھی ہاؤزنگ اسکیم کے تحت جی ایف آر جی ٹیکنالوجی کے استعمال سے گیسٹ ہاؤز کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد انہوں نے کہاکہ راجیو گاندھی ہاؤزنگ اسکیم کے تحت سال رواں کے اختتام تک چھ لاکھ مکانات کی تعمیر ریاست بھر میں مکمل کرنے کا نشانہ طے کیاگیا ہے۔ ساتھ ہی دیوراج ارس ہاؤزنگ اسکیم کے تحت معذورین کو 20ہزار مکانات تعمیر کرکے مہیا کرائے جائیں گے۔ مسٹر کرشنپا نے بتایاکہ جی ایف آر جی ٹیکنالوجی سے تعمیر مکانات آفات سماوی ، زلزلہ وغیرہ سے محفوظ رہیں گے۔ ان مراحل میں ایسے مکانات کو نقصان بھی کافی کم ہوگا۔آسٹریلیا، جاپان وغیرہ میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کامیابی کے ساتھ کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے اپنائی گئی ہاؤزنگ پالیسی کے تحت غریب خاندانوں کو انتہائی کم لاگت پر یہ مکانات تعمیر کرکے مہیا کرائے جائیں گے۔ایک مکان کی قیمت اس ٹیکنالوجی کے استعمال پر 24035 روپے آتی ہے۔اگلے دو ماہ میں اس ٹیکنالوجی کے ذریعہ مکانات کی تعمیر کو مکمل کرلیا جائے گا۔ اس موقع پر یلہنکا کے رکن اسمبلی ایس آر وشواناتھ اور دیگر موجود تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔