ہرشہری کو مفت طبی سہولت کی فراہمی:سدارامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th November 2017, 10:30 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،25/نومبر(ایس او نیوز) ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے آج کہاکہ ریاست میں تمام لوگوں کو مفت طبی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانے بلگاوی کے اسمبلی سیشن میں فیصلہ کیاگیا ہے۔ میسور ضلع میں ایک مندر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نئی ہیلتھ اسکیم کے تحت بی پی یل کارڈ ہولڈرس علاج کے اخراجات ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت دیہی علاقہ کے لوگوں کو سالانہ فی کس تین سو روپئے اور شہری علاقوں کے مکینوں کو سالانہ سات سو روپئے پریمیم بھر کر سرکاری اور منتخب نجی اسپتالوں میں مفت علاج کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کو بھوک سے آزاد کرنے کی اسکیم کے تحت بی پی یل کارڈ پر ماہانہ فی کس 7؍کلو چاول مفت فراہم کئے جارہے ہیں۔ ہر ایک لیٹر دودھ پر 5؍روپئے سبسیڈی ہفتہ میں ایک دن اسکولی بچوں کو دودھ فراہم کیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایاکہ لوگوں کی فلاح وبہبودی کے لئے حکومت نے کئی بھاگیہ اسکیموں کو نافذ کیا ہے۔ کسانوں کے 50؍ہزار روپے کے قرضے معاف کئے گئے جس کے نتیجہ میں سرکاری خزانہ پر8؍ہزار155؍کروڑ روپے کا افزود بوجھ پڑا ہے۔ ریاست کی ہرہوبلی میں مرارجی دیسائی اسکول کا قیام ۔اب ہمپاپورہ ہوبلی میں عنقریب مرارجی دیسائی اسکول قائم ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...