منگلورو:کٹھوا گینگ ریپ اور مرڈر کی مذمت میں منھ پر کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th April 2018, 6:40 PM | ساحلی خبریں | ملکی خبریں |

منگلورو16؍اپریل (ایس اونیوز) جموں کے کٹھوا میں ۸ سالہ آصفہ کے ساتھ عصمت دری اور قتل کرتے ہوئے جس درندگی کا مظاہر ہ کیا گیا تھااور یو پی کے اناؤ میں بی جے پی رکن اسمبلی اوراس کے ساتھیوں کی طرف سے گینگ ریپ کا جومعاملہ پیش آیا ہے، اس کی مذمت میں منگلورو میں اپنے منھ پر کالی پٹیاں باندھ کر عوام نے احتجاج کیا ۔

جنوبی کینرا مسلم اداروں کے فیڈریشن کی طرف سے جنوبی کینرا کے ڈپٹی کمشنر دفتر کے سامنے اس خاموش مذمتی اور احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیاتھا۔ احتجاجیوں نے ڈی سی کی معرفت صدر جمہوریہ ہند کو میمورنڈم پیش کیا۔جس میں ملزموں کے خلاف کڑی سے کڑی قانونی کارروائی کرنے اور متاثرین کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس احتجاجی مظاہرے میں سابق میئر کے اشرف، مصطفی سی ایم، احمد باوا، حمید کدرولی، ایڈوکیٹ حنیف الال، پی یو سی ایل کے ضلعی صدر کبیر الال، مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ضلع صدر صدیق تلپاڈی، ایس ڈی پی آئی ضلعی صدرعطاء اللہ جوکٹے، بیاری اکیڈیمی کے رکن حسین کاٹی پلا، سی پی ایم لیڈر سنیل کماربجال،پی ایف آئی ضلعی صدر نوازا لال اور دیگر افراد موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...