کاروار میں گوری لنکیش قتل کی مذمت اورقاتلوں کی گرفتاری کے لئے خاموش احتجاج
کاروار 5؍اکتوبر (ایس او نیوز)صحافی گوری لنکیش کے قاتلوں کو ابھی تک گرفتار نہ کیے جانے پر کاروار بلدیہ پارک کے احاطے میں گاندھی جی کے مجسمے کے روبرو ایک خاموش اور مذمتی مظاہرہ کااہتمام کیا گیا جس کا عنوان تھا "اگر گاندھی جی کے قاتلوں نے ہی گوری کو قتل کیا ہو؟"
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سماجی خدمت گار مادھو نائک نے گوری لنکیش جیسی سماجی جدوجہد او ر خدمت میں مصروف شخصیت کو گولی مارکر ہلاک کرنے کو ایک بزدلانہ کارروائی قراردیا۔اور مطالبہ کیا کہ حکومت ان قاتلوں کو جلد ازجلد گرفتار کرلے۔ایک اور سوشیل ورکر خیر النساء شیخ نے گوری لنکیش کی خدمات اور خواتین کو ان کی طرف سے ملنے والے عزم و حوصلے کا تذکرہ کیااور کہا نوجوان نسل کو گوری کے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔
اسی طرح انکولہ کے گاندھی میدان میں واقع سواتنترا سنگرام بھون کے احاطے بھی خاموش مذمتی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس میں سماجی خدمت گار ، وکلاء اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی اور گوری لنکیش کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا