کل اتوار کو ہوگا ہبلی میں پی اے سی ایل کمپنی میں لگایا گیا سرمایہ واپس نہ لوٹانے پر احتجاج
ہبلی 7؍اکتوبر(ایس او نیوز)پی اے سی ایل کمپنی میں لگایا گیا سرمایہ لوٹانے کے لئے سپریم کورٹ کی جانب سے احکام جاری ہونے کے باوجود رقم واپس نہ لوٹانے پر کل 8اکتوبر کو جسٹس لودھاکمیٹی، سیبی ، ریاستی اور مرکزی حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
اخباری بیان کے مطابق ریلوے اسٹیشن سے احتجاجی ریالی کتور چنما سرکل پہنچ کر مجسمے کی گلپوشی کے بعدمظاہرین سابق وزیر بسواراج ہوراٹّی اور ہنومنتپّا آلکوڈ کی قیادت میں واپس ریلوے اسٹیشن جائیں گے اورگھیراؤ کرتے ہوئے میمورنڈم دیں گے۔ اس مظاہرے میں تقریباً دس ہزار افراد کے شامل ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔