ہبلی میں اے بی وی پی کا احتجاج؛ ڈگری امتحانات کی تاریخ آگے بڑھانے کا مطالبہ
ہبلی 7؍اکتوبر(ایس او نیوز)کرناٹکا یونیورسٹی کے تحت منعقد ہونے والے ڈگری امتحانات کی تاریخ ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے کارکنان نے آج سنیچر صبح احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کتور چنما سرکل پر احتجاجی مظاہرے میں شامل طلبہ کا کہنا تھا کہ ابھی نصابی تدریس مکمل نہیں ہوپائی ہے اور یونیورسٹی کی طرف سے اچانک امتحانات کا اعلان کردیا گیا ہے، جوکہ سراسر غلط ہے۔ اس لئے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کے متعلقہ ذمہ داران اس فیصلے کو بدل کر نئی تاریخوں کا اعلان کریں۔ مظاہرے میں مختلف کالجوں کے طلبہ شامل تھے۔