منگلورو میں ٹیپو جینتی کے خلاف احتجاج۔ 70سے زائد ہندوتوادی کارکنان کو پولیس نے لیا حراست میں؛ مڈکیری اور کورگ میں بھی گرفتاریاں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th November 2018, 2:39 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو 10؍نومبر (ایس او نیوز) سرکاری طور پر ٹیپو جینتی منانے کے خلاف اپنے منصوبے کے مطابق فرقہ پرست ہندوتنظیموں نے منگلورو اور اڈپی وغیرہ میں احتجاجی مظاہروں  کا اہتمام کیا تھا  جس کے نتیجے میں پولس نے کئی لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق قریبی علاقوں کورگ اور مڈکیری میں بھی  بی جے پی سمیت دیگر شدت پسند تنطیموں کے کئی لوگوں کو حراست میں لیا گیاہے۔

حالانکہ پولیس نے پوری ریاست میں امتناعی احکامات جاری کررکھے تھے اور کسی بھی قسم کے احتجاجی یا حمایتی جلو س اور عوامی مظاہرے پر پابندی لگی ہوئی تھی۔ اس کے باوجود منگلورو میں سب سے پہلے بی جے پی مائناریٹی مورچے کے لیڈر فرانکلین مونٹیئرو نے تنہا ایک کالا جھنڈا اٹھاکر ٹیپو جینتی کے خلاف احتجاج کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

خیال رہے کہ فرانکلین نے گزشتہ سال بھی اسی طرح کا احتجاج کیا تھا۔ اس کے بعد بجرنگ دل اور وشو ا ہندوپریشد کے کارکنان کے ساتھ شرن پمپ ویل نے کالے جھنڈوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیاتو پولیس نے انہیں بھی گرفتار کرلیا۔ اس کے تھوڑی دیر بعد سری رام سینا کے کارکنان احتجاج کے لئے سڑکوں پر اترے تو پولیس نے ان کو بھی حراست میں لے لیا۔ اس طرح ہندوتوا وادی تنظیموں سے وابستہ 70سے زیادہ کارکنان کو پولیس حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے۔

اڈپی سے ملنے والی خبروں کے مطابق وہاں پر ٹیپو جینتی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے ہندوتنظیموں کے تقریباً12کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے منگلورو اور اڈپی میں بھاری حفاظتی بندوبست کررکھا تھا جس کی وجہ سے کسی بھی قسم کا تشدد یا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

پڑوسی علاقوں کورگ اور مڈکیری میں بھی بی جے پی اور اس کی ہمنوا تنطیموں کی جانب سے ٹیپو سلطان جینتی کو لے کر احتجاج منظم کرنے کی کوشش کی گئی تو وہاں پر بھی کئی لوگوں کو حراست میں لئے جانے کی اطلاعات ہیں۔کورگ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق  جیسے ہی ڈپٹی کمشنر سری ویدیا نے بتایا کہ ضلع کورگ میں  ٹیپو جینتی کے موقع پر سخت حفاظتی انتطامات کئے گئے ہیں  اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی، بی جے پی ورکروں نے ڈی سی آفس کے احاطے میں  ٹیپو جینتی کی مخالفت میں  احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کی، جس کے بعد اُن کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔