اعلیٰ تعلیمی اداروں کے کیمپس کے اندر اور باہر طلبا کی حفاظت سے متعلق رہنما خطوط
نئی دہلی:19/جولائی(ایس او نیوز /ٓئی این ایس انڈیا)فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن( یو جی سی) نے اطلاع دی ہے کہ اس نے اعلی تعلیمی اداروں کے کیمپس کے اندر اور باہر طلبا کی حفاظت سے متعلق رہنما خطوط وضع کئے ہیں۔یو جی سی رہنما خطوط کے مطابق اعلی تعلیمی اداروں(ایچ ای آئی) کے لئے لازمی ہے کہ وہ طلبا کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کو موثر طور پر حل کرنے کے لئے ایک وسیع طلبا کی کاؤنسلنگ کا نظام بنائے۔یہ اپنی نوعیت کا منفرد، گفت وشنید اور اہداف پر مبنی نظام ہے۔ اس میں طلبا، اساتذہ اور والدین کو شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ طلبا کے مشترکہ عام مسائل مثلاً بے چینی، دباؤ، تبدیلی کا خوف،آبائی وطن کی یاد کو حل کریں اور دیگر تعلیمی اندیشوں کو دور کریں۔اعلی تعلیمی اداروں کو خواتین کے لئے خود دفاعی نظام کو ان کے تعلیمی نصاب کے علاوہ دیگر سرگرمیوں کے لازمی جزو کے طور پر شامل کرنا چاہئے۔مزید برآں یہ اعلی تعلیمی اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے کیمپس میں تمام طالبات اور خواتین کے ایشوز؍ اور مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک میکانزم قائم کریں۔مذکورہ رہنما خطوط کویونیورسٹی گرانٹس کمیشن(یوجی سی) کی ویب سائٹ https://www.ugc.ac.in/pdfnews/4006064_Safety-of-Students-Guidelines.pdf پردیکھا جاسکتا ہے۔