گرام پنچایت سطح پر پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک ’کرناٹک پبلک اسکول‘ کی تجویز؛ اُترکنڑا میں چھ اسکولوں کو منظوری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th May 2018, 8:35 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار 26؍مئی (ایس او نیوز)کرناٹکا گیان آیوگ کی طرف سے کی گئی سفارشات کے پیش نظر ریاست میں ایک ہی کیمپس میں پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک تعلیم فراہم کرنے والے ’کرناٹک پبلک اسکول‘ کا قیام گرام پنچایت سطح پر کیا جارہا ہے۔

ریاست کے 176گرام پنچایتوں میں یکساں طرز پر تعلیم کا بندوبست کیا جائے گااور اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو ہی اس کا پرنسپال مانا جائے گا۔ پتہ چلا ہے کہ ضلع شمالی کینرا میں ایسے کل چھ اسکولوں کو منظوری دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ فی الحال جو تعلیمی نظام ہے اس کے تحت اول جماعت سے بارہویں تک کے تین مرحلو ں میں تعلیم حاصل کرنی پڑتی ہے۔ پہلا مرحلہ لوئر پرائمری کا ہے جو کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک ہے۔ اس کے بعد چھٹی سے ساتویں یا آٹھویں تک ہائر پرائمری کا مرحلہ ہے ۔ آٹھویں یا نویں سے دسویں جماعت تک ہائی اسکول او رپھر گیارہویں اور بارہویں کی تعلیم پری یونیورسٹی کورس کہلاتی ہے۔ 

گیا ن آیوگ کا خیال ہے کہ اس طرح مختلف مرحلوں میں بٹے ہوئے اس سسٹم کی وجہ سے طلباء کو اپنی تعلیم آگے جاری رکھنے کے لئے ادھر سے ادھر بھاگ دوڑ کرنی پڑتی ہے۔بعض دفعہ داخلوں میں دشواری یا کسی اور وجہ سے طلبہ تعلیم کو ادھوری چھوڑ دیتے ہیں۔ریاست میں فی الحال 44615سرکاری پرائمری اسکول، 5240سرکاری ہائیر پرائمری اسکول اور 1229سرکاری پی یو کالج ہیں۔ 

اب نئے سسٹم کے تحت جو اسکول بنیں گے اس میں طلبہ کے لئے صاف ستھرے کلاس روم کے علاوہ تمام ضروی ساز و سامان مہیا کیا جائے گا۔سائنس لیباریٹری، کمپیوٹر لیاب، اسکول لائبریری، اسٹا ف روم، عملہ او رانتظامیہ کے لئے دفتر، لڑکوں اورلڑکیوں کے لئے جدا استنجاخانے، پینے کے پاک و صاف پانی کی فراہمی،کھیل کا میدان جیسی سہولتیں دستیا ب ہونگی۔ اس کے لئے ابتدائی طور پر ہر اسکول کے لئے دس لاکھ روپے کا فنڈ منظور کیا گیا ہے۔

ریاست میں جاری کیے جارہے ایک ہی چھت کے نیچے پرائمری، ہائی اسکول او رپی یو سطح کے تینوں مرحلوں کی تعلیم دینے والے کرناٹک پبلک اسکول ضلع شمالی کینر امیں انکولہ کے اگسور، کاروار میں کڈواڈ، کمٹہ کے باڈ، ہلیال کے شیواجی ہائی اسکول، ہوناور کے منکی اوربھٹکل کے تیرنامکّی گرام میں قائم کیے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔