اے ایم یوآفیسرس ایسوسی ایشن نے نئے وائس چانسلر کاخیرمقدم کیا

Source: S.O. News Service | Published on 19th May 2017, 11:08 PM | ملکی خبریں |

علی گڑھ19مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پروفیسر طارق منصور کے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر ہونے پر اے ایم یوآفیسرس ایسو سی ایشن نے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کی قابل سرپرستی میں یونیورسٹی میں مجموعی ترقی کی امید ظاہر کی۔ اے ایم یو آفیسرس ایسو سی ایشن نے کہا کہ پروفیسر طارق منصور کے تعلیمی اور انتظامی تجربات کو دیکھتے ہوئے انہیں اس بات کا یقین ہے کہ ان کی سرپرستی میں یونیورسٹی نئی بلندیاں حاصل کرے گی۔ ایسو سی ایشن نے پروفیسر منصور کے ذریعے لئے گئے اے ایم یو ٹیچرس ایسو سی ایشن کے سکریٹری مسٹر مصطفیٰ زیدی کی بحالی کے فیصلے کابھی خیرمقدم کیاہے۔ ان کے اس برتاؤ سے یہ واضح ہوتا ہے ان کو جمہوری خدمات پر یقین ہے اور ایسو سی ایشن کو مکمل طورپریقین ہے کہ پروفیسر منصور کی سرپرستی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اپنی قابلِ ستائش تاریخ کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...