اے ایم یو کے پروفیسر دیویدی نے بوسٹن یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کیا

Source: S.O. News Service | Published on 19th August 2017, 9:58 PM | ملکی خبریں |

علی گڑھ،19اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)   علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کی فیکلٹی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز میں پروفیسر میجر جنرل (ریٹائرڈ) جی جی دیویدی نے بوسٹن یونیورسٹی، امریکہ کے شعبہئ ترسیل میں ”نان پرافٹ اداروں میں قیادت“ کے موضوع پر خطاب کیا۔ رابطہئ عامہ (نان پرافٹ) پروگرام کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر دیویدی نے کہا کہ بغیرکسی لالچ کے خدمت، نان پرافٹ اداروں اور تنظیموں کا ڈی این اے ہے۔ ایسے ادارے خاموشی سے اپنی خدمت انجام دیتے ہیں اور ان کی خدمات کو ناپا یا تولا نہیں جاسکتا ہے، یہاں تو ذاتی اطمینان اور خوشی ہی اصل محرّک ہوتی ہے۔ انھوں نے مہاتما گاندھی، مارٹن لوتھر کنگ اور مدر ٹریسا کی شخصیت پر بھی روشنی ڈالی کہ کس طرح سے بغیر کسی عہدہ اور کرسی کے ان سب نے انسانیت کی بیش بہا خدمت کی۔
پروفیسر دیویدی نے ایک دوسرے ٹیکنیکل سیشن میں ”عالمی علاقائی سلامتی کا منظرنامہ“ موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، چین اور روس اپنے مختلف مفادات کی تکمیل کے مقصد سے ایک دوسرے کے خلاف برسرِپیکار ہوگئے ہیں۔انھوں نے کہاکہ ”امریکہ اپنی روایتی بالادستی برقرار رکھنا چاہتا ہے، تو دوسری طرف چین ایک ابھرتی ہوئی طاقت کی حیثیت سے اپنے او پر مرکوز عالمی نظام تشکیل دینے کے لئے کوشاں ہے“۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس صورت حال میں ہندوستان، جاپان اور یوروپی یونین کا کردار اہم ہوگا۔ اس سیشن کی صدارت شعبہئ ترسیل، بوسٹن یونیورسٹی کے پروفیسر ایڈورڈ ڈاؤنس نے کی۔ قابل ذکر ہے کہ پروفیسر دیویدی اس سے قبل ہارورڈ کینیڈی اسکول، ایکزیکیوٹوایجوکیشن مجلہ کے سرورق کی بھی زینت بن چکے ہیں۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...