بھٹکل میں آدھار کارڈ سینٹر کے مسائل کے حل کے لئےتنظیم نے اسسٹنٹ کمشنر کو دیا میمورنڈم ۔ مزید ایک سنٹر قائم کرنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th April 2018, 9:30 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 4؍اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل میں آدھارکارڈ بنوانے کاصرف ایک سنٹر(نیمّدی کیندرا) ہونے کی وجہ سے نیا آدھار کارڈ بنوانے اور نام و پتہ تبدیل یا درست کرنے کے سلسلے میں عوام کو جن مسائل سے گزرنا پڑتا ہے ، انہیں سامنے رکھتے ہوئے مجلس اصلاح وتنظیم نے اسسٹنٹ کمشنر کو ایک میمورنڈم دیا اور مطالبہ کیا کہ جلد از جلد ان مسائل کو حل کرنے کی طرف توجہ دی جائے اور مزید ایک آدھار کارڈ سنٹر قائم کیا جائے ۔

میمورنڈم میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ 50ہزار سے زیادہ آبادی والے شہر کے لئے صرف ایک سنٹر ہونے کی وجہ سے ہر دن صبح سویرے لوگ قطاروں میں لگ جاتے ہیں جن کی تعداد کبھی سو اور کبھی دو سوتک ہوتی ہے مگر روزانہ صرف چالیس افراد کی عرضیاں قبول کی جاتی ہیں ، جبکہ بقیہ لوگوں کو گھنٹوں تک انتظار کی صعوبت برداشت کرنے کے بعد بھی خالی ہاتھ لوٹ جانا پڑتا ہے۔ دوردراز مقامات اور دیہاتوں  سے آنے والے لوگ اس وجہ سے بہت ہی زیادہ پریشان ہوجاتے ہیں۔

اس کے علاوہ عوام کو اس بات سے بھی دشواری ہوتی ہے کہ نام میں ترمیم یا پتے کی تبدیلی وغیرہ کے لئے درخواست پر گزیٹیڈ افیسر کے دستخط ضروری ہوتے ہیں ، لیکن گزیٹیڈ افیسر کون ہے اس تعلق سے عوام کی رہنمائی نہیں کی جاتی۔ بلاک ایجوکیشن کے دفتر یا پھر بلدیہ چیف افیسر کے دفتر میں عوام کو یہ کہہ کر ٹرخایاجاتا ہے کہ انہیں دستخط کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ عوام بے چارے یہاں سے وہاں ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ ایسی درخواستوں پر جن افسران کو دستخط کرنے کا اختیار ہے اس کی فہرست عوام کی جانکاری کے لئے آدھار کارڈ سینٹر کے باہر آویزاں کی جائے۔

میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عوام کو راحت دلانے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی جائیں۔ آدھارکارڈ سینٹر میں صرف آپریٹر اورتھمب افیسر کو ہی موجود رہنے کی ہدایت کی جائے اور غیر مجاز افراد کو وہاں بیٹھے رہنے سے منع کیا جائے۔اس کے علاوہ عوامی مفاد اور ضرورت کا خیال کرتے ہوئے جلد ازجلد مزید ایک آدھار کارڈ سنٹر شہرمیں قائم کیا جائے۔  اس موقع پر تنظیم جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری،  ایس ایم پرویز، مولوی یاسر برماور ندوی، کے ایم اشفاق و دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...