شامی حکومت کی داعش کو دمشق کے نواح سے انخلا کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st April 2018, 1:35 PM | عالمی خبریں |

دمشق20 اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)شامی حکومت نے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع علاقے سے داعش کے جنگجوؤں کو انخلا کے لیے 48 گھنٹے کی مہلت دی ہے۔شامی حکومت کے حامی اخبار الوطن نے اپنی جمعرات کی اشاعت میں اطلاع دی ہے کہ ’’ اگر وہ ( داعش کے جنگجو) انخلا سے انکار کرتے ہیں تو پھر شامی فوج اور اس کی اتحادی فورسز اس تنظیم کی علاقے میں موجودگی کے خاتمے کے لیے فوجی کارروائی کو تیار ہیں۔داعش کے جہادیوں کا دمشق کے جنوب میں واقع علاقے الحجر الاسود اور فلسطینی مہاجرین کے کیمپ یرموک کے آس پاس کے علاقے پر کنٹرول ہے۔رقبے کے اعتبار سے یہ مشرقی الغوطہ کے مقابلے میں بہت چھوٹا علاقہ ہے۔ شامی فوج اور اس کے اتحادیوں نے حال ہی میں مشرقی الغوطہ کے شہروں اور قصبوں سے باغی جنگجوؤں کو طاقت کے وحشیانہ استعمال اور مذاکرات کی پالیسی کے ذریعے نکال باہر کیا ہے۔شامی حکومت کے حامی علاقائی فوجی اتحاد کے ایک کمانڈر نے کہا ہے کہ شامی فوج نے منگل کو جہادیوں کے زیر قبضے اس علاقے پر گولہ باری کا آغاز کردیا تھا۔یرموک کیمپ دمشق سے آٹھ کلومیٹر دور واقع ہے اور یہ شام میں مارچ 2011ء4 میں صدر بشارالاسد کے خلاف عوامی احتجاجی تحریک کے آغاز سے قبل فلسطینی مہاجرین کا سب سے بڑا کیمپ تھا۔اس کے بعد سے بڑی تعداد میں فلسطینی مہاجرین وہاں سے بیرون ملک یا دوسرے علاقوں کی جانب جاچکے ہیں۔تاہم اقوام متحد ہ کے مطابق یرموک کیمپ میں اب بھی ہزاروں فلسطینی رہ رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...