جمعیۃ علماء تارا پور اور انجمن اتحاد کمیٹی کے اشتراک سے ضلع پالگھر کے 15 مکاتب کے طلبہ و طالبات میں انعامات کی تقسیم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th December 2017, 7:19 PM | ملکی خبریں |

 

پالگھر۴؍ دسمبر (ایس او نیوز/راست)  جمعیۃ علماء ضلع تھانے و پالگھر کی تارا پور یونٹ اور انجمن اتحاد کمیٹی کے روح رواں جناب ایاز الدین شیخ صاحب اور ان کے رفقاء نے پالگھر ضلع کے کوردہ مقامات پر چل رہے 15 مکاتب کے ہونہار طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامی مقابلہ منعقد کیا اور ان میں اول ،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے تقریباً160 طلبہ و طالبات کو ٹرافی اور دیگر انعامات سے نوازا۔

اس انعامی تقریب کی صدارت جمعیۃ علماء ضلع تھانے و پالگھر کے صدر مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی نے فرمائی.اس پروگرام میں مولانا حلیم اللہ قاسمی،ایاز الدین شیخ ،محی الدین دمنیا کے علاوہ بھی لوگوں نے خطاب کیاجبکہ ضلع انتظامیہ کے کئی عہدے داران اور معززین تارا پور نے بھی شرکت کی جن میں ایڈوکیٹ موہن جوشی،کمار صاحب P.S.I.تارا پور، مفتی حفیظ اللہ قاسمی ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر،حافظ عارف انصاری صدر جمعیۃعلماء تھانہ، سلیم گونڈ ٹرسٹی آف واکولہ مسجد،آویس صابو والا ایڈوائزر آف فلاح ٹرسٹ ،محی الدین اے آئی ایم ایجوکیشن سوسائٹی،اقبال پٹیل وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔

اس پروگرام کی کامیابی میں مولانا صفوان ،کلیم سر،حافظ افضل ،بدر الدین بھائی،امین نورانی،محبوب بھائی چونا والا،محی الدین مارکنڈے اور مقصود مارکنڈے وغیرہ کا تعاون حاصل رہا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...