سرسی :جماعت اسلامی ہند کی جانب سے منعقدہ سیرت ﷺ مضمون نویسی مقابلہ میں انیش  بھنڈار کر اور ودیا ملناڑو  اول

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd February 2019, 7:24 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:02؍فروری (ایس او نیوز)جماعت اسلامی ہند سرسی کی جانب سے ہائی اسکول اور کالج  طلبا کے لئے منعقدہ  تعلقہ سطح کے مضمون نویسی مقابلےمیں کالج لیول پر انیش این بھنڈار کر اور ہائی اسکول سطح پر ودیا پی ملیناڑدو نے اول انعام حاصل کیاہے۔ جمعہ کو سرکاری اردو ہائی اسکول ہال میں منعقدہ انعامی تقریب میں مضمون نویسی مقابلے میں جیت حاصل کرنےو الے طلبا کوانعامات سے نوازاگیا۔

کالج سطح پر انعامات حاصل کرنےو الوں کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔ اول ۔ انیش این بھنڈارکر، ایم ای ایس پی یو کالج  سرسی۔ دوم۔سومیترا بابو شیٹھ ، ماری کامبا سرکاری پی یوکالج سرسی  اور سوم انعام پریا وجئے نائک ،شری دیوی کالج ہلیکل کو انعام سے نوازاگیا۔ ہائی اسکول لیول پر  ملیناڑو ہائی اسکول داسنکوپا کی طالبہ ودیا پی اول۔ این ایس پی ہائی اسکول گڈناپور کے نتیا نند بی دوم اور گجانن ہائی اسکول مانلی کی رشمی ہیگڈے نے سوم انعام حاصل کیا۔ اسی طرح تتکشا بھٹ، نینا آچاری، ائیتا گوڈا، کیرتی نائک، سومیا ہیگڈے ، شاکرہ حمید ، پریتی گوڈا، اپوروا بھنڈارکر، پرتیما نائک، نویا مڈیوال، پشپا گوڈا، امرتا ایس کے ، رکشتانائک، عالیہ عبدالرووف، وجیتا ایم ہیگڈے ، نسرگا کلکرنی ، سوچیترا مکری، دویا مراٹھی ، مزنہ کوثر، انیتا نائک کو تشجیعی انعام سے نوازاگیا۔

تقریب میں انعامات کی تقسیم کرنے کے بعدخطاب کرتے ہوئے سوموکھ ٹی وی کے مدیر سبرائے بھٹ بکل نے کہاکہ طلبا نصاب کے ساتھ ساتھ متعلقہ نصابی سرگرمیوں میں شریک ہوکر اپنی شخصیت کو ابھاریں۔ طلبا زندگی میں مختلف مذاہب کا مطالعہ کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو سنوارنے کی تلقین کی۔ آل انڈیاٹیچرس اسوسی ایشن کے ریاستی سکریٹری محمد رضامانوی نے حضرت محمد ﷺ انسانیت کے عظیم رہنما کے عنوان پر بزبان کنڑا خطاب کرتےہوئے حضورﷺ کی تعلیمی اور سماجی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے سرکاری اردو ہائی اسکول کے صدر مدرس اننت کورور نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جماعت اسلامی ہند اترکنڑاضلع کے ناظم محمد طلحہ سدی باپا نے تقریب کی صدارت کی۔ سرسی کے مقامی امیر عبدالمنان نے افتتاحی کلمات پیش کئے اور آخر میں شکریہ اداکیا۔ استاد آصف نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...