عالمی شہری ہونے کے ناطے روہنگیا بچے پوری دنیا کی ذمہ داری ہیں:پرینکا چوپڑہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th May 2018, 11:40 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی،26؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )بالی وڈ اداکارہ اور یونیسیف کی خیر سگالی سفیر پرینکا چوپڑہ نے روہنگیا بچوں کے تیءں دنیا کے تمام ممالک سے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گزین روہنگیا بچے دنیا کی ذمہ داری ہیں اور ہر بچے کو بہتر مستقبل اور انسانیت کو اپنا تعاون دینے کا حق ہے۔ چوپڑہ نے بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں دنیا کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ کے چار روزہ دورے کے بعد راجدھانی ڈھاکہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ہر بچے کو بہتر مستقبل اور انسانیت کو اپنا تعاون دینے کا حق ہے۔

روہنگیا پناہ گزینوں پر پڑی مانسون کی مار کا اشارہ کرتے ہوئے پرینکا چوپڑہ نے کہابہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔ روہنگیا بچے دنیا کی ذمہ داری ہیں۔ ان کے پاس کہیں بھی جانے کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ ان کے پاس ایسا کچھ بھی نہیں ہے جسے وہ اپنا کہہ سکیں۔ چوپڑہ نے خبردار کیا کہ بچوں کی ایک نسل تعلیم کے بغیر تشدد کا آسان نشانہ بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کیا ہمیں ابھی مزید نفرت پھیلانی ہے؟ اگر ہمارے بچوں کے ساتھ ایسا ہوگا تو کیا ہو گا؟ عالمی شہری ہونے کے ناطے یہ بچے پوری دنیا کی ذمہ داری ہیں جن بچوں کے لئے میں کام کرتی ہوں و وہ میرے بچے ہیں ۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ایک سات سالہ بچہ کی تصویر بنائی جس میں ایک فٹ بال کے میدان پر بچے فٹ بال کھیل رہے ہیں اور اوپر سے ہیلی کاپٹر گولیا ں برسا رہے ہیں۔ ان کے گھروں پر راکٹ لانچر سے میزائل داغی جا رہی ہے ۔ اگست-ستمبر کے مہینے میں سرحد پار کرتے وقت روہنگیا کے جسم کے حصے کاٹے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ان بچوں کی عمر صرف پانچ سے چھ سال ہے۔ ان کے پاس صرف یادیں باقی ہیں۔ وہ صرف اتنا جانتے ہیں۔

پناہ گزینوں کیمپوں میں یونیسیف کے ذریعہ کئے گئے کام کی مثال پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا، چھ ماہ کے بعد ان کی بنائی تصویروں میں بنگلہ دیش، طلوع آفتاب، سرسبز، اساتذہ اور چھتیں شامل تھیں۔ صرف چھ ماہ میں اس تبدیلی کا سبب ان کے ساتھ کیا جانے والا انسانی سلوک تھا۔ پرینکا چوپڑہ نے روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے ہمدردی ظاہر کرنے اور اپنی سر حدیں کھولنے کے لئے بنگلہ دیش کی حکومت کی تعریف کی۔ اس سے قبل انہوں نے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی اور پناہ گزینوں کے کیمپوں میں بچوں کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...