ریاست کو ترقی دینے کی تحریک چلائی جائے توڑنے کی نہیں: پریانک کھرگے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st August 2018, 10:03 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو یکم اگست(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے سماجی بہبود پریانک کھرگے نے علاحدہ شمالی کرناٹک کے مطالبے کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ شمالی کرناٹک کی ترقی کے لئے جو بھی تحریک چلائی جائے گی اس کا وہ ساتھ دیں گے، لیکن علاحدہ ریاست کی تشکیل کے مطالبے کی حمایت کبھی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ کرناٹک کے قیام کے لئے بہت ساری قربانیاں دی گئی ہیں۔ ان قربانیوں کو ضائع ہونے نہیں دیا جائے گا۔وہ لوگ جو ان قربانیوں سے ناواقف ہیں وہی علاحدہ ریاست کی تشکیل کے مطالبے کو ہوا دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ پریانک کھرگے نے کہاکہ علاحدہ شمالی کرناٹک کی تشکیل کا مطالبہ کسی کا ذاتی ایجنڈا ہوسکتا ہے، ریاست کی تمام سیاسی جماعتیں کبھی ایسی تحریک کو قبول نہیں کریں گی۔ پریانک کھرگے نے کہا کہ حیدرآباد کرناٹک علاقے کی ترقی کے لئے ٹھوس قدم نہ اٹھائے جانے کی شکایت کافی عرصے سے ہے ، اسی مطالبے کو لے کر کانگریس بھی برسوں جدوجہد کرچکی ہے،جس کے بعد اس علاقے کی ترقی کے لئے آئین کی دفعہ 371J کے تحت خصوصی درجہ عطاکیاگیا۔ اس ترمیم کے نفاذ کے بعد شمالی کرناٹک کی ترقی کی رفتار میں کئی گنا تیزی آئی ہے۔ اس حقیقت کو نظر انداز کرتے ہوئے علاحدہ ریاست کامطالبہ کرنا درست نہیں۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کرناٹک میں روزگار اور تعلیم کے شعبوں کے لئے بجٹ میں کثیر رقم فراہم کی گئی ہے۔ اس کے باوجود بھی یہ شکایت کہ اس علاقے کو نظر انداز کیاگیا ہے درست نہیں ۔ وزیر اعلیٰ کمار سوامی کی طرف سے بلگاوی کو کرناٹک کی دوسری راجدھانی بنانے کی تجویز سے لاعلمی ظاہر کرتے ہوئے پریانک کھرگے نے کہاکہ شہروں کو راجدھانی بنانا ان کی ترقی کا ضامن نہیں بن سکتا بلکہ ان شہروں کو ترقی دینے کے لئے ٹھوس قدم اٹھانا ضروری ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔