کشمیر: پولیس حراست میں نوجوان پرائیویٹ اسکول پرنسپل کی موت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th March 2019, 12:47 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،20؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان پرائیویٹ اسکول پرنسپل رضوان پنڈت کی جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کی حراست میں ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے۔

رضوان پنڈت کا خاندان جماعت اسلامی جموں وکشمیر سے وابستہ ہے۔ 28 سالہ رضوان جنہیں تین روز قبل ریاستی پولیس نے اپنے گھر سے حراست میں لیکر سری نگر میں واقع کارگو ایس او جی کیمپ منتقل کیا تھا، کو منگل کی صبح مرا ہوا قرار دیا گیا۔ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کے سابق گیسٹ لیکچرار و پرائیویٹ سکول پرنسپل رضون کی پولیس حراست میں ہلاکت سے وادی میں شدید غم وغصے کی لہر پیدا ہوگئی ہے۔ ریاستی پولیس نے رضوان کی پولیس حراست میں موت کی تصدیق کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ واقعہ کی مجسٹریل انکوائری کی جارہی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے سے تین دن پہلے رضوان پنڈت، جو ایک پرائیویٹ اسکول کا پرنسپل تھا اور سال گذشتہ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ میں کمسٹری کا گیسٹ لیکچرار تھا، کو کسی ملی ٹنسی کیس میں ملوث ہونے کی پاداش میں گرفتار کیا تھا اور وہ سری نگر میں واقع ایس او جی کے کارگو کیمپ میں بند تھا۔

انہوں نے بتایا کہ رضوان اسد کی پیر اور منگل کی درمیانی رات کو موت واقع ہوئی تاہم رضوان کی موت کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ رضوان ایک ٹیوشن سینٹر بھی چلا رہا تھا ور سال گذشتہ بھی اس کو گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں جلد ہی رہا بھی کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...