زچگی کے مرحلہ میں نجی اسپتالوں کی لوٹ تشویشناک: رمیش کمار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th October 2017, 10:50 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،18؍اکتوبر (ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) نجی اسپتالوں میں زچگی کے مرحلے میں خواتین اور ان کے رشتہ داروں کو بھاری رقم حاصل کرنے کیلئے ہراساں کئے جانے کیلئے اور نارمل زچگی کو آپریشن کے ذریعہ جبراً کروانے کی حرکت کو وزیر صحت رمیش کمار نے لوٹ قرار دیا۔ شہر میں محکمۂ آیوش کے زیر اہتمام منعقدہ قومی یوم آیورویدا تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے دیکھا جارہا ہے کہ زچگی کے مرحلے میں اسپتال حاملہ خاتون کو مناسب علاج مہیا کرواکر اس کی نارمل زچگی کروانے کی بجائے اس موقع کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں اور اس کے رشتہ داروں سے بھاری رقم حاصل کرکے آپریشن سے زچگی کرواتے ہیں ۔ ان کی نظر میں یہ دھندا جیب کترنے کے مترادف ہے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ سرکاری اسپتالوں میں بہترین ڈاکٹرس اور جدید ترین سہولیات کم شرحوں پر مہیا ہونے کے باوجود بھی لوگ ان اسپتالوں کا رخ نہیں کرتے ۔نجی اسپتالوں میں جاکر دھوکے کھاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نجی اسپتالوں میں ڈاکٹر اپنی چکنی چپڑی باتوں سے مریضوں کو گاہکوں کی طرح پھسلا دیتے ہیں۔ جبکہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرس اور عملے کا لہجہ بعض اوقات مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کیلئے ناگوار ہوتاہے۔انہوں نے سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں سے مخاطب ہوکر مشورہ دیا کہ مریضوں کے تئیں دوستانہ رویہ اپنائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔