ہاسن کے چنّا رائے پٹن میں تیز رفتار بس اُلٹ گئی؛ دو ہلاک؛ دس سے زائد زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th April 2018, 11:26 AM | ریاستی خبریں |

ہاسن 13/اپریل (ایس اونیوز)  ضلع ہاسن کے چنّارائے پٹن میں ایک تیز رفتار پرائیویٹ بس اُلٹ جانے کے نتیجے میں بس پر سوار دو مسافروں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ دس سے زائد لوگ زخمی ہوگئے۔ حادثہ جمعہ کی صبح پیش آیا۔

بس کنداپور سے بنگلور جارہے تھے کہ بیڈرہلّی گیٹ کے قریب اچانک بس اُلٹ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ بس پر 21 مسافر سوار تھے جس میں دو لوگوں کی موت ہونے کے ساتھ ساتھ دس سے زائد لوگوں کو چوٹیں بھی آئی ہیں جنہیں  بیلّورو بی جے ایس اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

مرنے والوں کی شناخت ششی دھر (14) اور دیانند (38) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ششی دھر نامی طالب العلم بنگلور کے کسی اسکول میں داخلہ لینے کے لئے جارہا تھا۔

ہیرےساوے پولس تھانہ میں اس تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔