یلاپور میں پرائیویٹ بس اور لاری کے درمیان خطرناک ٹکر؛ 31 مسافر زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th November 2017, 3:07 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار19/نومبر (ایس او نیوز) لکثری بس اور لاری کے درمیان ضلع  اُترکنڑا کے یلاپور میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ  میں بس ڈرائیور اور لاری ڈرائیور سمیت 31 مسافر  شدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب بسگوڈا کراس نیشنل ہائی وے 66 پر پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بس ہبلی سے مینگلور جارہی تھی، جب مخالف سمت سےآرہی تمل ناڈو کی ایک لاری کے ساتھ زبردست ٹکر ہوئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر یلاپور تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا، جس میں بعض شدید زخمیوں کو ہبلی کیمس ، دھارواڑ ایس ڈی ایم اور بیلگام کے کے ایل ای اسپتال میں بھی منتقل کیا گیا ہے۔

حادثے میں بس ڈرائیور راجیش اُودے شنکر (21) اور لاری ڈرائیور ایس رامو (46) بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ بس پر سوار مسافروں میں  رگھوتم گوپال  اچاریہ (70)، کیرالہ کے شوکت شمس الدین (28)، دھارواڑ کی انّا پورنمّا، چندرکلا نائک،  شامبوی شٹی،   لوکناتھ دنیش پجاری،  ریتو لوکناتھ پجاری، اندرا لوک ناتھ پجاری،   بی آر نندا رگھوتم،  ریکھا دنیش،  بیلگام کی سوریکھا نگپّا،  ونئے یشودھا، یشودھر ناگنّا،  میدھا ونائک ہیگڈے،  راجو کوٹپّا انگڑی،   ونائک شری پد ہیگڈے،  ہبلی  کی کرتیکا سریش رائو،  کرتن رمیش  بھٹ،  ممبئی کے پانگل اشوک شٹی، دانڈیلی کی اشا جان پیٹر، جان پیٹر، پرتیک جان پیٹر، کلبرگی کی شیتل دیولو  گائونکر، مینگلور کی ایشوریا امول پاٹنیکر، تمل ناڈو کے اشوک راجیندرپا،  سانتل ارمن زخمیوں میں شامل ہیں۔

یلاپور کی 108 ایمبولنس اور دیگر دو پرائیویٹ ایمبولنس کی مدد سے تمام زخمیوں کو پہلے سرکاری اسپتال پھر پرائیویٹ اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ رات قریب بارہ بجے یلاپور میں ہورہی موسلادھار بارش کے چلتے یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں بس اور لاری کو بہت بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولس آفسر  ڈاکٹر منجوناتھ نائک،  ناگرک ویدیکے کے صدر رامو نائک، مقامی لوگوں میں سُدھیر اچاریہ بارش ہونے کے بائوجود موقع پر پہنچ کر زخمیوں کی مدد کی۔

یلاپور پولس تھانہ میں بس اور لاری ڈرائیوں کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس پورے  معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...