جواد ظریف ایرانی نظام کے جرائم چْھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں : خالد بن سلمان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th July 2018, 8:46 PM | عالمی خبریں |

تہران 6جولائی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )امریکا میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان کا کہنا ہے کہ جب بھی ایرانی نظام کی دہشت گرد سرگرمیوں کا انکشاف ہوتا ہے تو تہران حسب عادت اپنے بے قصور ہونے کا دعوی کرتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے بیان پر جواب دیتے ہوئے جمعرات کے روز اپنی ٹوئیٹ میں شہزادہ خالد نے کہا کہ "ہمیں چاہیے کہ خطّے اور دنیا بھر میں دہشت گردی اور انارکی کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے اس نظام کی طویل تاریخ کو نہ بْھولیں۔سعودی سفیر نے باور کرایا کہ "آسٹریا میں جو کچھ ہوا وہ ایرانی جرائم کے طویل سلسلے کا حصّہ ہے۔

جواد ظریف محض ایک ماسک ہے جو ایرانی نظام کے جرائم کو چْھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے فرانس میں بم حملے کی منصوبہ بندی کے شْبہے میں آسٹریا میں بیلجیئم کے حکام کے ہاتھوں ایک سفارت کار کی گرفتاری کو "جعلی منصوبہ" قرار دیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ "ایران کسی بھی جگہ تشدد اور دہشت گردی کی تمام صورتوں کی قطعی مذمت کرتا ہے۔ ایران تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے تا کہ ایک جعلی اور بد نیتی پر مبنی منصوبندی کو بے نقاب کیا جا سکے ۔

اس سے قبل بلجیم کی استغاثہ نے ایک دہشت گرد حملہ ناکام بنا دینے کا اعلان کیا تھا۔ منصوبہ بندی کے مطابق پیرس میں 30 جون کو ایرانی حزب اختلاف "قومی کونسل برائے ایرانی مزاحمت" تنظیم کی کانفرنس کو نشانہ بنایا جانا تھا۔بلجیم کے استغاثہ کے مطابق حملے کی کارروائی کا ناکام بنائے جانے کے دوران برسلز میں بیلجین شہریوں اور آسٹریا میں ایک ایرانی سفارت کار کو حراست میں لیا گیا جب کہ فرانس میں بھی بعض افراد کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے۔بلجیم کے حکام کے مطابق ایرانی سفارت کار کی پیدائش کا سال 1971ء4 ہے اور وہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایرانی سفارت خانے میں کام کرتا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...