ملکہ الزبتھ نے سونپی پرنس ہیری کو نئی ذمہ داری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th April 2018, 11:32 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 17اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے اپنے 33 سالہ بیتے پرنس ہیری کو دولت مشترکہ کیلئے یوتھ ایمبسڈر مقرر کر دیا ہے۔ یہ پرنس ہیری کا پہلا اعلیٰ درجے کا عوامی کردار ہو گا جس میں وہ اپنی ہونے والی بیگم کے ہمراہ نوجوانوں کو برطانوی دولت مشترکہ کے ساتھ رابطے بڑھانے کی ترغیب دیں گے۔برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دولت مشترکہ کی سربراہ ہیں اور اْنہوں نے یوتھ ایمبسڈر کی ذمہ داری پرنس ہیری کو سونپی ہے۔ پرنس ہیری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اْنہوں نے برطانیہ کے شاہی خاندان کو جدید رجحانات کے مطابق زیادہ فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اْنہوں نے کامن ویلتھ کے افتتاحی فورم سے خطاب کرتے ہوئے اپنی نئی ذمہ داری کے حوالے سے کہا ، ’’میں جانتا ہوں کہ نوجوان لوگوں کیلئیدولت مشترکہ کے سفیر کے طور پر میرا یہ کام اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ آپ کے خیالات، مسائل اور اْمیدوں کو سنا جائے۔اْنہوں نے مزید کہا، ’’میں اس بات پر بہت مشکور ہوں کہ جس خاتون سے میں شادی کرنے والا ہوں، وہ بھی اس کام میں میرے ساتھ شریک ہوں گی اور وہ اس بات پر بے حد خوش ہیں۔ہیری امریکی اداکارہ میگھن مارکل سے 19 اپریل کو شادی کر رہے ہیں۔بکنگھم پیلس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دولت مشترکہ کے ملکوں کے 60 فیصد سے زائد یعنی 2.4 ارب لوگ 30 سال سے کم عمر کے ہیں۔دولت مشترکہ کی تشکیل بیسویں صدی کے وسط میں کی گئی اور ملکہ الزبتھ 1952 میں ملکہ بننے کے بعد سے اس کی سربراہ چلی آ رہی ہیں۔ تاہم اب اس بارے میں سوال اْٹھنے لگے ہیں کہ آیا اْن کے صاحبزادے اور ولی عہد شہزادہ چارلس کو اْن کے بعد دولت مشترکہ کی سربراہی کرنی چاہئیے جس میں اب 53 خود مختار ملک شامل ہیں۔ ان میں 16 ملک ایسے جن میں اب بھی برطانوی ملکہ کو ہی سربراہ مملکت تصور کیا جاتا ہے۔ برطانیہ میں لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے قائد حزب اختلاف جیریمی کوربن کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ ذاتی طور پر دولت مشترکہ کے حوالے سے بہت پر عظم ہیں۔ لیکن شاید اب وقت آ گیا ہے کہ دولت مشترکہ کے سربراہ کا انتخاب تمام دولت مشترکہ کے ممالک سے باری باری کیا جانا چاہئے۔جمعہ کے روز لندن میں دولت مشترکہ کا سربراہ اجلاس منعقد ہو رہا ہے اور برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ کیا ملکہ الزبتھ کے بعد شہزادہ چارلس کو دولت مشترکہ کا سربراہ بنایا جانا چاہئیے یا نہیں۔دولت مشترکہ کے افتتاحی اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران شہزادہ ہیری نے دولت مشترکہ کی ترویج میں ملکہ الزبتھ کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...