وزیر اعظم مودی کا بنگال بھگدڑ میں لوگوں کی ہلاکت پراظہار افسوس
نئی دہلی، 16/جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال میں مچی بھگدڑ میں 6 لوگوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہاکہ مغربی بنگال میں بھگدڑ میں لوگوں کی موت سے غم زدہ ہوں، ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ میری ہمدردی ہے، زخمیوں کے لیے دعا کرتا ہوں کہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہوں۔وزیر اعظم نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے 2-2لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو 50-50ہزار روپے کی امدادی رقم دینے کو بھی منظوری دی۔