وزیر اعظم مودی آئندہ ہفتہ جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک کے دورے پر

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 21st July 2018, 1:21 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی :20/جولائی(ایس او نیوز /ٓئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی اگلے ہفتے 23 سے 27 جولائی تک روانڈا، یوگنڈا اور جنوبی افریقہ کے دورے پر جائیں گے۔ جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران وہ برکس کانفرنس میں بھی حصہ لیں گے جس میں بین الاقوامی امن اور سلامتی سمیت کئی عالمی مسائل پر بات چیت متوقع ہے۔وزارت خارجہ کے سکریٹری نے صحافیوں کو بتایا کہ 23 جولائی سے 27 جولائی تک تین ممالک کے اپنے دورے میں وزیر اعظم سب سے پہلے دو دن کے تاریخی دورہ پر روانڈا جائیں گے۔ واضح ہو کہ یہ کسی ہندوستانی وزیر اعظم کی پہلا روانڈا دورہ گا۔اس کے بعد وہ 24 جولائی کو یوگنڈا جائیں گے اور یہاں سے ان کا اگلا پڑاؤ جنوبی افریقہ ہوگا۔مودی جوہانسبرگ میں برکس سربراہی اجلاس کی 10 ویں کانفرنس میں حصہ لیں گے جس میں گروپ کے رہنماؤں کے بین الاقوامی امن اور سلامتی، تجارتی معاملات سمیت کئی اہم موضوعات پر بات چیت کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ سربراہی اجلاس کے الگ بھی وزیر اعظم کا کئی رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کرنے کا بھی امکان ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی چنپھگ کے درمیان بھی باہمی ملاقات ہو گی تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی یہ طے نہیں ہے کہ کن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دورہ کے پہلے مرحلے میں وزیر اعظم جب روانڈا پہنچیں گے تو روانڈا کے صدر ان کا استقبال کریں گے۔ اس دوران وہ وفدی سطح کی بات چیت کریں گے۔صدر سے ملاقات کے علاوہ وہاں مقیم ہند نژاد سے بھی ملاقات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک دفاعی تعاون کے معاہدے ہونے کا بھی امید ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...