وزیراعظم گرام سڑک یوجنا کا فنڈ نہیں لوٹایا گیا: کرشنا بائرے گوڈا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th July 2018, 10:44 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو10؍جولائی(ایس او نیوز) ریاستی وزیر برائے دیہی ترقیات کرشنا بائرے گوڈانے کہا ہے کہ پچھلے چار سال کے دوران ریاست میں وزیر اعظم گرام سڑک یوجنا کے تحت 1237 دیہاتوں کو سڑکوں سے جوڑا گیا ہے۔ آج ریاستی لیجسلیٹیو کونسل میں وقفۂ سوالات کے دوران بی جے پی کے ایل روی کمار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چار سال کے دوران مرکزی حکومت نے اس اسکیم کے لئے 630کروڑ روپیوں کا گرانٹ فراہم کیا ہے جس کو مکمل طور پر استعمال کیا گیا ہے۔اس میں سے کوئی بھی رقم مرکزی حکومت کو لوٹائی نہیں گئی۔اس اسکیم کے تحت2399.4 کلومیٹر سڑک کی تعمیر ہوئی ہے۔ وزیر موصوف نے بتایاکہ وزیراعظم گرام سڑک یوجنا کے تحت مرکزی حکومت کی حصے داری 60 فیصد اور ریاستی حکومت کی 40 فیصد ہوتی ہے۔ بجٹ کے تحت ریاستی حکومت کی طرف سے جو حصہ متعین ہے وہ جاری کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سڑکوں کی دیکھ بھال کے لئے 110 کروڑ روپیوں کاگرانٹ جاری کیاگیا ہے۔مرکزی حکومت نے کرناٹک میں ان سڑکوں کی دیکھ بھال کے اعتبار سے ریاست کو بہترین ہونے کا درجہ عطا کیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...