کینیڈا: چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران پادری پر چاقو سے حملہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th March 2019, 12:13 PM | عالمی خبریں |

مانٹریال ؍ لندن24مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) کینیڈا کے شہر مانٹریال میں جمعہ کے روز ایک سفید فام شخص نے ایک چرچ ہونے والی دعائیہ تقریب کے دوران پادری پر حملہ کر دیا۔ پولیس اور سیکیورٹی عملے نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔

مانٹریال کی پولیس ترجمان کیرولن شیفرویز نے بتایا ک پولیس نے چرچ میں پادری پر چاقو سے حملہ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران چاقو کے حملے سے پادری معمولی زخمی ہوا ہے۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

پولیس کی ترجمان نے عینی شاہدین کے بیانات کے حوالے سے بتایا کہ پادری گرجا گھر میں مذہبی رسومات کی انجام دہی میں مصروف تھا کہ اچانک ایک شخص اس کی طرح بڑھا اور چاقو سے حملہ کر کے اسے زخمی کردیا۔

ادھر کیتھولک چرچ کی ترجمان سیلین باربو نے بتایا کہ جس گرجا گھرمیں پادری کو زخمی کیا گیا وہ کینیڈا کے اہم ترین گرجا گھروں میں سے ایک ہے جب کہ زخمی ہونے والے پادری کی شناخت پوپ کلود گرو کے نام سے کی گئی ہے۔ اس واقعے کے دوران چرچ میں 50 افراد موجود تھے۔

یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے پیش آیا اور اس کی ایک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر فورا پوسٹ کردی گئی تھی۔ پولیس نے چرچ میں حملے کی خبر ملتے ہی علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کینیڈا ریڈیو کے مطابق پادر پرحملہ آور شخص سفید فام اور طویل القامت شخص ہے۔ اس کی مزید شناخت سامنے نہیں لائی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...