کرناٹک کی کماراسوامی سرکار نے ریاست میں پٹرول اور ڈیزل کیا دو روپئے سستا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th September 2018, 12:50 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

کلبر گی 17؍ستمبر (ایس او  نیوز ) ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ کماراسوامی نے آج یہاں حیدرآباد۔کرناٹک کرنتی دیوس کے موقع پر جھنڈا لہرانے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کٹوتی کرنے کا اعلان کیا۔ کماراسوامی نے کہا کہ  حکومت کے اس قدم سے دونوں ایندھنوں کی قیمت میں دوروپے فی لیٹر کمی ہو جائے گی ،کم ہوئی قیمتیں پیر کی ادھی رات کو لاگو ہو ں گی۔

مسٹر کمار سوامی نے کہا کہ ریاستی سرکار نے اپنی طرف سے یہ قدم اُٹھا کر لوگوں کو راحت پہنچائی ہے ،انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے عوام بہت پریشان ہیں مرکزی سرکار کو بھی عوام کو راحت دینے کے لئے قدم اُٹھا نے چاہئے ۔وزیرِ علیٰ نے مرکز کی بی جے پی قیادت والی سرکار پر حملہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ دنیا میں کچے تیل کی قیمتیں کم ہو رہی تھی اسی دوران سرکار نے نو مرتبہ ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا ہے ۔

آندھرا پردیش، مغربی بنگال ، مدھیہ پردیش اور راجستھان کے بعد کرناٹک چوتھی ریاست ہے جس نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کم کیا ہے ۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے پر مالا چڑھا نے کے بعد اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے مسٹر کمار سوامی نے کہا کہ ترقی پسند اتحاد کی سرکار نے دفعہ 376 میں ترمیم کر کے اس علاقے کے لوگو ں کے ساتھ انصا ف کیا اور خصوصی درجہ دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سرکار اس پچھڑے علاقے کی ترقی کے لئے کام کرنے میں سرگرمِ عمل ہے ۔

کمار سوامی نے کہاکہ ریاست میں جے ڈی ایس کانگریس مخلوط حکومت ریاست کو ترقی کی روش پر آگے لے جانے کے لئے مستعد ہے۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد۔ کرناٹک علاقے کی ترقی کے تئیں حکومت پوری طرح متوجہ ومتحرک ہے۔ یہاں کے جو بھی مسائل ہیں ان کو باہمی بات چیت اور تبادلۂ خیال کے ذریعے نپٹانے کی مخلصانہ کوشش جاری رہے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حیدرآباد۔کرناٹک کو آزاد کرکے اسے کرناٹک کا حصہ بنانے جو جدوجہد اور قربانی دی گئی ہے اسے رائیگاں ہونے نہیں دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے بتایاکہ رواں سال کے بجٹ میں حیدرآباد ۔کرناٹک ترقی کی جانب خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ یہاں پر سرکاری اسکولوں اور دیگر بنیادی انفرااسٹرکچر سہولتوں کی فراہمی کے لئے مناسب فنڈز مہیا کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے لئے درکار بنیادی ڈھانچے کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ تعلیم کے معیار کو بھی بہتر بنانے کی طرف خصوصی توجہ دی جائے گی۔

حیدرآباد ۔کرناٹک میں اردو ، مرہٹی ، تلگو، اور دیگر زبانوں اور تہذیب وتمدن کے اثر کا تذکرہ کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہاکہ یہاں پر اسلامی ،بودھ اور دیگر مذاہب کے لوگ کافی عرصے سے ہم آہنگی کے ساتھ زندگی بسر کررہے ہیں ، اس علاقے کی ترقی میں ان لوگوں کی حصے داری مثالی رہی ہے۔ اس علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت اور آمدنی کی سطح کو بلند کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے اقدامات کا تیقن دلاتے ہوئے کمار سوامی نے کہا کہ حیدرآباد۔کرناٹک میں سیاحت کی صنعت کو بڑھاوا دیا جائے گا۔ سماجی بہبود، ہاؤزنگ اور تعلیمی شعبے کو مضبوط کرنے کے ساتھ یہاں پر مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا کے لئے رہائش کی سہولت مہیا کرانے کے مقصد سے بہترین ہاسٹل اور ان کے لئے عمدہ انفرااسٹرکچر فراہم کرنے کی طرف حکومت خصوصی توجہ دے گی۔ 

کمار سوامی گلبرگہ ایرپورٹ پر لینڈ کرنے والے پہلے وزیراعلیٰ
 حیدرآباد کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں فضائی خدمات کی شروعات کے بعد وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی ریاست کی پہلی اہم شخصیت ہیں جو آج اس ایرپورٹ پر اترے۔ حیدرآباد۔ کرناٹک کی آزادی کے 70ویں سال کی تقریبات میں شرکت کے لئے کمار سوامی خصوصی طیارے سے آج کلبرگی ایرپورٹ پہنچے۔ ہلکی بوندا باندی کے درمیان شہری استعمال کے لئے زیر تکمیل اس ایر پورٹ پر کمار سوامی پہلی اہم ترین شخصیت بنے جن کی یہاں آمد ہوئی۔

ضلع انچارج وزیر پریانک کھرگے نے اس ایر پورٹ پر کمار سوامی کا استقبال کیا اور ایرپورٹ میں آنے والے دنوں میں مسافروں کو مہیا کرائی جانے والی تمام سہولتوں سے کمار سوامی کو آگاہ کرایا۔ گلبرگہ میں شہر ی استعمال کے لئے ایرپورٹ کی تعمیر کا مرحلہ اس وقت شروع ہوا تھا جب یڈیورپا نئے نئے وزیراعلیٰ بنے تھے۔

14جون 2008 کو انہوں نے کلبرگی ایرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ ایرپورٹ کی تعمیر کے لئے 120 کروڑ روپے مہیا کرائے گئے تھے، کام کی شروعات کافی تاخیر سے ہوئی اور اب یہ کام تکمیل کے قریب پہنچ چکا ہے۔ اس سے پہلے یہاں پر کی گئی تجرباتی اڑان اور لینڈنگ کے لئے چار سیٹوں کے طیارے کا استعمال کیا گیا ، آج وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کا خصوصی طیارہ بھی تجرباتی لینڈنگ کے طور پر ایر پورٹ پر اتارا گیا اور یہ تجربہ کامیاب رہا۔ وزیر اعلیٰ کما رسوامی نے اس ایرپورٹ میں مسافروں کی سہولت کے لئے منصوبوں پر اپنی مسرت ظاہر کیا اور کہاکہ جلد از جلد اس منصوبے کو پورا کرکے عوام کے لئے کھول دیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...