عالمی برادری روہنگیا مسلمانوں پر مظالم رکوانے کے لیے میانمار پر دباؤ ڈالے: شیخ حسینہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd September 2017, 1:38 AM | عالمی خبریں |

نیویارک،21ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)میانمار کی نوبل امن انعام یافتہ رہ نما آنگ سان سوچی روہنگیا مسلمانوں کے خلاف سکیورٹی فورسز اور انتہا پسند بدھ متوں کی انسانیت سوز کارروائیوں کا بدستور دفاع کرتی نظر آرہی ہیں اور انھیں مسلمانوں سے تشدد آمیز سلوک پر کوئی ملال نہیں ہے بلکہ ان کا لب ولہجہ ایسا ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں لیکن حال ہی میں خلائی سیارے سے لی گئی تصاویر نے برمی سکیورٹی فورسز کے مسلمانوں پر مظالم کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

میانمار کے ایک گاؤں طلا تولی کے مکینوں پر حملے کے بعد کی سیٹلائٹ تصاویر حال ہی میں منظرعام پر آئی ہیں۔یہ تصویریں ان مظالم کی داستان خود بیان کررہی ہیں۔برمی سکیورٹی فورسز نے پہلے اس گاؤں کے مکینوں پر حملہ کیا تھا اور پھر ان کے مکانوں کو نذر آتش کردیا تھا۔برطانوی اخبار گارڈین میں شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق برمی فورسز نے 30 اگست کو اس گاؤں پر حملہ کیا تھا اور دسیوں روہنگیا مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کردیا تھا۔روہنگیا مسلمانوں نے اس کو ایک خونیں کارروائی قرار دیا ہے۔اس رپورٹ میں عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک ضعیف العمر عورت کا پہلے گلا کاٹا گیا اور پھر اس کو جلا دیا گیا جبکہ فوجی شیرخوار بچوں اور کم سن لڑکوں کو نزدیک واقع دریا میں پھینک کر زندہ بہاتے رہے تھے۔

دریں اثنا بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے میانمار سے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ حال ہی میں مہاجر ہوکر پڑوسی ملک میں آنے والے چار لاکھ بیس ہزار روہنگیا مسلمانوں کو واپس لے۔وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیشی کارکنان سے گفتگو کررہی تھیں۔انھوں نے عالمی برادری سے پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ میانمار پر روہنگیا مسلمانوں کے بحران کے خاتمے کے لیے دباؤ ڈالے۔

شیخ حسینہ نے کہا:’’ ہم نے میانمار کو بتادیا ہے کہ وہ (روہنگیا مسلمان) آپ کے شہری ہیں۔آپ کو انھیں واپس لینا ہوگا۔انھیں تحفظ مہیا کریں، پناہ دیں اور ان کے خلاف کوئی جبرو تشدد نہیں ہونا چاہیے‘‘۔بنگلہ دیش کی سرکاری خبررساں ایجنسی بی ایس ایس کے مطابق وزیراعظم نے روہنگیا مہاجرین کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مسلم اقوام سے فوری انسانی امداد مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔انھوں نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف برمی سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو نسلی تطہیر قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’ یہ ایک ناقابل برداشت انسانی المیہ ہے۔میں نے ان سے ملاقات کی ہے اور ان کے مصائب کی داستان خونچکاں سنی ہے۔میں یہ چاہوں گی کہ آپ لوگ بنگلہ دیش آئیں اور میانمار میں مسلمانوں بالخصوص بچوں اور عورتوں کے خلاف مظالم کی داستانیں سنیں‘‘۔واضح رہے کہ میانمار سے جانیں بچا کر آنے والے بنگلہ دیش آنے والے روہنگیا مسلمانوں میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔