ہوناور میں پریس رپورٹر کی سمندر میں گرنے سے موت؛ لاش برآمد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th September 2017, 5:03 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 18/ستمبر (ایس او نیوز)  یہاں سے قریب 30 کلو میٹر دور ہوناورتعلقہ کے کاسرکوڈ میں ایک شخص سمندر میں گرکر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت منجوناتھ (34) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ منجوناتھ پہلے کنڑا نیوز چینلس میں رپورٹر کی حیثیت سے کام کرتا تھا مگر بعد میں وہ رپورٹنگ کے پیشے سے علیحدہ ہوگیا تھا۔ سمجھا  جارہا ہے کہ ہوناور بندر پر ماہی گیری بوٹ سے نیچے گرنے کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی ہے۔

سمندر سے لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ پولس چھان بین جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی