صدارتی انتخابات:راجناتھ، نائیڈو کی سونیا گاندھی سے ملاقات بے نتیجہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th June 2017, 11:47 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 16؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اورشہری ترقیات کے مرکز ی وزیر وینکیا نائیڈو جمعہ کو صبح 11بجے صدارتی انتخابات میں امیدوار کو لے کر اتفاق رائے بنانے کے لیے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے 10جن پتھ پر واقع ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، حالانکہ یہ ملاقات بغیر کسی نتیجے کے ہی پوری ہوئی۔سونیا اور راجناتھ، نائیڈو کے درمیان یہ ملاقات تقریبا 30منٹ تک جاری رہی،میٹنگ میں کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد اور ملکا ارجن کھڑگے بھی شامل رہے۔میٹنگ کے بعد آزاد اور کھڑگے نے کہا کہ دونوں بی جے پی لیڈروں نے صدر کے لیے کسی امیدوار کا نام نہیں پیش کیا،کانگریسی لیڈروں نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں نے کانگریس سے ہی صدراتی امیدوار کا نام پوچھا۔کانگریس لیڈروں کے بیانات سے الگ کانگریس کے ذرائع بتاتے ہیں کہ سونیا گاندھی نے بی جے پی لیڈروں کو کوئی سیدھا جواب نہیں دیا بلکہ پہلے وہ دوسرے اپوزیشن رہنماؤں سے بی جے پی کے امیدوار کو لے کر بحث کریں گی اور پھر اپنا جواب دیں گی ۔مانا جا رہا ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کی میٹنگ 20یا 21؍جون کو ایک بار پھر ہو سکتی ہے۔اس میں سونیا گاندھی اور اپوزیشن لیڈر مل کر ایک بار پھر صدارتی انتخابات پر غوروخوض کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ صدارتی انتخابات کے لیے بی جے پی اپنے امیدوار کا اعلان کرنے سے پہلے ہر پارٹی سے اتفاق رائے بنانے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔اس کے لیے بی جے پی صدر امت شاہ کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی نے بڑی پارٹیوں سے بات چیت کرنی شروع کر بھی دی ہے، وہیں علاقائی پارٹیوں کو ہم خیال کرنے کی ذمہ داری این ڈی اے اتحادکے دوسرے لیڈروں کو دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...