میٹرو ٹرین پراجکٹ کے پہلے مرحلے کا صدر ہند کے ہاتھوں افتتاح

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th June 2017, 11:07 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16؍جون(ایس او نیوز) بنگلور میٹروریل پراجکٹ کا پہلا مرحلہ جو 42کلومیٹر پر مشتمل ہے،  صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی قوم کے نام معنون کریں گے۔ پہلے حصہ کے بارہ کلومیٹر پر مشتمل گرین لائن پر کل سے باضابطہ میٹرو ریل خدمات شروع ہوجائیں گی۔ جس کے ساتھ ہی شہر کی چہار جانب میٹرو خدمات دستیاب رہیں گی۔ 42.3کلومیٹر پر مشتمل ناگسندرا یلچن ہلی اور 24کلومیٹر پر مشتمل ایک اور لائن پر خدمات کو صدر ہند پرنب مکھرجی ہری جھنڈی دکھائیں گے۔موجودہ میسور روڈ اور بیپنا ہلی مشرق مغرب کاریڈور پر مشتمل 18کلومیٹر طویل لائن پر خدمات جاری ہیں۔ کل باضابطہ شمال جنوب لائن کے افتتاح کے بعد 20جون سے عوام کیلئے یہ خدمات دستیاب رہیں گی ۔ اپریل 2017میں اس پراجکٹ کو مکمل کرلیا گیاتھا تاہم محکمۂ ریلویز کی طرف سے حفاظتی سند کا انتظار تھا۔ اب گزشتہ ہفتہ محکمۂ ریلویز نے اسے حفاظتی منظوری بھی دے دی ہے۔ یہ گرین لائن جو ناگسندرا سے شروع ہوتی ہے اس پر آنے والے اسٹیشنوں میں داسر ہلی ، جالہلی ، پینیا، یشونت پور، مہالکشمی پورہ، راجہ جی نگر، کوئمپو روڈ، سمپیگے روڈ، کیمپے گوڈا میٹرو ریلوے اسٹیشن ( میجسٹک ) چک پیٹ، کے آر مارکیٹ ، لال باغ، ساؤتھ اینڈ سرکل ، جئے نگر، بنشنکری، جے پی نگر ، اور یلچن ہلی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سدرامیا نے کل وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج ، کے پی سی سی کارگذار صدر دنیش گنڈو راؤ اور دیگر کے ہمراہ میجسٹک ، کے آر مارکیٹ، آر وی روڈ اور دیگر اسٹیشنوں کا میٹرو ٹرین میں سفر کرکے معائنہ کیا۔ کل توقع ہے کہ میٹرو ٹرین کا افتتاح کرنے کے بعد صدر جمہوریہ بھی اہم شخصیات کے ساتھ اس ٹرین میں سفر کریں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ریاست بھر میں حقہ پر پابندی زیر غور

ریاستی وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج نے کہاکہ ریاست بھر میں حکومت حقہ کے استعمال پر مستقل پابندی لگانے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔

ریاست میں موسلادھار بارش کا قہر جاری،بیدر، گدگ اور کلبرگی میں سات اموات

ریاست بھر میں بارش کی تباہ کاریوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گدگ میں بارش کے سبب تین اموات ہوئیں ، جبکہ بیدر میں بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ کلبرگی میں ایک شخص کی اسی طرح موت ہوگئی۔

ودھان سودھا ڈائمنڈ جوبلی تقریبات سادگی سے منانے سدرامیا کا فیصلہ،اراکین اسمبلی کو سونے کے بسکٹ دینے کی تجویز نامنظور

ودھان سودھا کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے نام پر کروڑوں روپیوں کا اصراف کرنے پر وزیراعلیٰ سدرامیا نے شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اسمبلی اسپیکر کے بی کولیواڈ اور کونسل چیرمین ڈی ایچ شنکر مورتی سے کہا ہے کہ ان تقریبات کو سادگی سے بھی منایا جاسکتا ہے۔