صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے ریاست میں گورنر راج نافذ کرنے ووہرا کی سفارش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th June 2018, 10:23 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19؍جون (ایس او نیوز؍ یو این آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں وکشمیر میں اتحادی حکومت سے الگ ہونے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی۔پی ڈی پی کے موقع پرستانہ اتحاد نے ریاست میں آگ لگانے کا کام کیا اور ترقی پسند اتحاد حکومت کی برسوں کی محنت پر پانی پھیر دیا۔مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ بی جے پی ۔پی ڈی پی کے موقع پرستانہ اتحاد نے ریاست میں آگ لگانے کا کام کیا۔ ریاست میں ہمارے بہادر جوان اور کئی دیگر بے قصور لوگ مارے گئے ۔ ہندوستان کو اس کا اسٹریٹجک نقصان ہوگا اور اس سے یو پی کی برسوں کی محنت ضائع ہوگئی۔ یہ نقصان گورنر راج میں بھی ہوگا۔ نااہلی ، گھمنڈ اور نفرت کی ہمیشہ شکست ہوتی ہے ۔اس سے پہلے کانگریس نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی نے ریاست کو بربادر اور تباہ کردیا ہے لیکن وہ اس کی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتی۔بی جے پی نے آج یہ کہتے ہوئے اتحاد ی حکومت سے ہٹنے کے فیصلے کا اعلان کیا کہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی ریاست کے خراب ہوتے حالات کو قابو کرنے میں ناکام رہی ہیں۔جموں وکشمیر کے گورنر نریندر ناتھ ووہرا نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ریاست میں گورنر راج کی سفارش کی ہے ۔ انہوں نے یہ سفارش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی حکومت سے علاحدگی اختیار کرنے کے اعلان اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کے بحیثیت وزیر اعلیٰ استعفیٰ نامہ پیش کرنے کے تناظر میں کی ہے ۔محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ وہ نئی حکومت کی تشکیل کے لئے کسی جماعت کی طرف نہیں دیکھے گی جبکہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ پی ڈی پی کو اپنی حمایت نہیں دے گی۔ مسٹر ووہرا نے محترمہ مفتی کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے ، تاہم انہیں متبادل انتظامات کئے جانے تک اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے کہا ہے ۔راج بھون کے افسر تعلقات عامہ (پی آر پی) نے منگل کی شام یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ جموں وکشمیر کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کرنے کے بعد گورنر نے اپنی رپورٹ صدر جمہوریہ کو روانہ کردی ہے ۔ گورنر موصوف نے جموں وکشمیر آئین کی دفعہ92کے تحت ریاست میں گورنر راج کی سفارش کی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...