ریو کی ’’تین ونڈر گرل‘‘اور شوٹر جیتو کو کھیل رتن ایوارڈملا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th August 2016, 12:25 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،29؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ناری شکتی کاجیتاحاگتا نظارہ آج صدارتی محل میں دیکھنے کو ملا جب صدر نے ریو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو، پہلوان ساکشی ملک اور جمناسٹ دیپا کرماکر کو راجیو گاندھی کھیل رتن سے نوازا جبکہ شوٹر جیتو رائے کو بھی ملک کا یہ سب سے اعلی کھیل ایوارڈ پیش کیا گیا۔پہلی بار چار کھلاڑیوں کو کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس کا کریڈٹ ریو اولمپکس میں ان تینوں ’’ونڈر گرل‘‘کی شاندار کارکردگی کو جاتا ہے جن میں سے سندھو نے چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ ساکشی خواتین کشتی میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی بنی اور دیپا نے جمناسٹک میں کوالیفائی کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بننے کے بعد چوتھا مقام حاصل کر کے تمام کا دل جیت لیا۔جیتو نے 2014دولت مشترکہ کھیلوں میں سونے اور آئی ایس ایس ایف عالمی کپ میں مردوں کی دس میٹر ایئر پسٹل میں طلائی تمغہ جیتا تھا تاہم ریو اولمپکس میں وہ تمغہ نہیں جیت سکے۔صدر نے تاریخی دربار ہال میں منعقد تقریب میں ان سب کو میڈل، سرٹیفکیٹ اور 7.5لاکھ روپے نقد انعام دیا۔تقریب کی توجہ کا مرکز تاہم خواتین پہلوان ونیش فوگاٹ رہی جو ریو اولمپکس میں کوارٹر فائنل میں گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے ہار کر باہر ہو گئی تھی۔ویل چیئر پر آئی ونیش کو ایوارڈ دینے صدر خود آگے آئے اور ہال میں موجود لوگوں نے تالیوں کے ساتھ اس کھلاڑی کے جذبے کو سراہا۔کرکٹر اجنکیا رہانے کو چھوڑ کر تمام 14کھلاڑی ارجن ایوارڈ لینے کے لیے موجود تھے جنہیں سرٹیفکیٹ اور پانچ پانچ لاکھ روپے نقد انعام دئے گئے۔


ریو اولمپکس میں 3000میٹرا سٹیپل چیس میں 10ویں مقام پر رہی لمبی دوری کی رنرللتا بابر، گزشتہ سال عالمی چمپئن شپ میں تمغہ جیتنے والے واحد ہندوستانی باکسر شیوا تھاپا، ہاکی کھلاڑی وی آر رگھوناتھ اور رانی رامپال کو بھی ارجن ایوارڈ پیش کیا گیا۔آرچر چاندی چوہان، بلیرڈس اور سنوکر کھلاڑی سورو کوٹھاری، فٹ بال کھلاڑی سبرت پال، شوٹر گرپریت سنگھ اور اپوروی چندیلا، ٹیبل ٹینس کھلاڑی سومی جیت گھوش کو بھی ارجن ایوارڈ پیش کئے گئے۔اس سال چھ کوچز کو دروناچاریہ ایوارڈ پیش کئے گئے جن میں دیپا کے کوچ بشویشور نندی اور ہندوستانی ٹیسٹ کپتان وراٹ کوہلی کے کوچ راج کمار شرما شامل ہیں۔مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی پنجابی یونیورسٹی، پٹیالہ کو دیا گیا جبکہ ہاکی سٹیزن گروپ، دادر پارسی جوراسٹرین کرکٹ کلب، اوشا اسکول آف ایتھلیٹکس اور سٹییرس کو قومی کھیل حوصلہ افزائی ایوارڈ دیا گیا۔کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے ذریعے کھیلوں کو حوصلہ افزائی کا انعام انڈیا انفراسٹرکچر فائننس لمیٹڈ کو اور کھلاڑیوں کے لئے روزگار اور دیگر فلاحی اقدامات ترقی کیلئے ریزرو بینک آف انڈیا اور سبرتو مکھرجی سپورٹس ایجوکیشن سوسائٹی کو ایوارڈ دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...