18سے 20جنوری کے درمیان جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کادورہ کریں گے صدرجمہوریہ

Source: S.O. News Service | Published on 17th January 2017, 11:34 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 17/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صدر پرنب مکھرجی 18سے 20/جنوری 2017کے درمیان جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے۔18/جنوری کوصدرجھالدہ، پرولیا میں جھالدا ستیہ بھاما ودیاپیٹھ کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کریں گے، اسی دن، وہ نیتا جی ریسرچ بیوروکی 60ویں سالگرہ کی تقریبات کا افتتاح کریں گے اور جنوری 1941میں کولکا تہ میں اپنے مہانشکرم میں نیتا جی کی طرف سے استعمال کی گئی نئے سرے سے تیارکی گئی وانڈرر کار کی نقاب کشائی کریں گے۔19/جنوری2017کوصدرمغرب مودینی  پور کے دنتن میں 28ویں دنتن دیہی میلہ 2017کا افتتاح کریں گے۔19/جنوری کو ہی وہ کولکا تہ میں آج کل کی 35ویں سالگرہ کی تقریبات میں حصہ لیں گے۔20/جنوری2017کوصدر بنگال گلوبل بزنس سمٹ 2017کاافتتاح کریں گے، اسی دن وہ ہندو اسکول کے دوسوسالہ تقریب کا افتتاح کریں گے۔دہلی واپس آنے سے پہلے صدر جمہوریہ کولکا تہ میں پریزیڈنسی یونیورسٹی کی دوسوسالہ تقریب کا بھی افتتاح کریں گے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...