تعلیم کے میدان میں ہندوستان کی روشن تاریخ: صدرجمہوریہ
حیدرآباد،26اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صدر پرنب مکھرجی نے عثمانیہ یونیورسٹی کی صدسالہ تقریب کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے میدان میں ہندوستان کی روشن تاریخ ہے۔ 1500 اور 1600 کی صدی میں ہندوستان کی نالندہ اور تکشلا یونیورسٹی نے پوری دنیا میں تعلیم میں اپنی شناخت بنا رکھی تھی، اس کے بعد سے آج تک ملک نے اس علاقے میں کافی ترقی کی ہے جس کا نتیجہ ہے کہ آج ہندوستان میں 757 یونیورسٹی، 16 آئی آئی ٹی، 30این آئی سمیت آئی آئی ایم ایس اورآئی آئی سی آر ہیں جو ملک کے طلبہ طالبات کا مستقبل سنوار رہے ہیں۔انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے عالمی جنگ کے دوران حیدرآباد کے نظام میرعثمان نے اس کی بنیادرکھی تھی اور اس کے بعد سے یہ یونیورسٹی اعلی تعلیم کے معیار پر کھڑا اتر رہاہے۔صدر نے کہا کہ عثمانیہ یونیورسٹی معیاری تعلیم کے ساتھ ہی تحقیق کے کاموں کے لئے مشہوریونیورسٹی کے طور پر ملک میں بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی ملک میں اور این آئی ٹی اور آئی آئی ٹی کھولنے اورریسرچ کی ضرورت ہے۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ کے روشن مستقبل کی خواہش کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ یہاں سے پڑھ کر نکلنے کے بعد وہ بہتر کام کر سکیں، اس کو میری سلام ہے۔عثمانیہ یونیورسٹی کے صدسالہ تقریب میں گورنر ایس ایل نرسمہن، وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ، نائب وزیر اعلی کدیم شری ہری اورمحمد علی، مرکزی وزیر بڈارو دتاتریہ، یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایس رام چندرم سمیت کئی ماہرین تعلیم شامل تھے۔اس سے قبل عثمانیہ یونیورسٹی کے بیگم پیٹ کے ہوائی اڈے پر صدر پرنب مکھرجی کے پہنچنے پر خوبصورت خیر مقدم کیا گیا۔ ہوائی اڈے پر وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ، گورنر نرسمہن، اسمبلی کے صدر مدھوسدھن چاری اور قانون ساز منڈل کے صدر سوامی گوڑ نے ان کا استقبال کیا۔