صدر جمہوریہ نے ششی دھر پی پرساد کووایو سینا میڈل سے نوازا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 15th August 2018, 3:21 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:14/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بھارتی فضائیہ (گروڑ)کے سارجنٹ ششی دھر پی پرساد کو آپریشن رکشک میں تعینات کیا گیا تھا۔ 10اکتوبر 2017 کو شام 4 بجے ایک مکان میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد گروڑ کی ٹیم اور فوج کے یونٹوں نے جموں و کشمیر کے باندی پورہ ضلعے میں رکھ ہاجن گاؤں کے بون محلے میں مشترکہ کارروائی شروع کی۔ گروڑ ٹیم کو مذکورہ مکان کے چاروں طرف قریب ترین محاصرے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی تاکہ دہشت گردوں کے فرار کو روکا جا سکے۔ سارجنٹ ششی دھر نے صورتحال کے بارے میں پوری طرح بیداری اور محاصرے میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے فرار ہونے کیامکانی راستے کو بند کر دیا۔ 11اکتوبر 2017 کو صبح 4بجکر 40 منٹ پر 6سے7 دہشت گرد فرار ہونے اور محاصرے کو توڑنے کے مقصد سے مکان سے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے باہر آئے۔ وہ گروڑ ٹیم کے ذریعے کئے گئے محاصرے کی جانب اندھا دھند دستی بم پھینک رہے تھے اور گولیاں برسا رہے تھے۔ دہشت گردوں کے فرار ہونے کے مقصد کو بھاپتے ہوئے سارجنٹ ششی دھر نے دہشت گردوں پر بہت مؤثر اور درست فائرنگ کرکے شاندار جرات مندی اور مہارت کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں اے زمرے کے 2 دہشت گردمارے گئے۔ سارجنٹ ششی دھر نے اپنے تحفظ کو نظر انداز کرتے ہوئے شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اور اس لڑائی میں زخمی ہونے والے لوگوں کو تیزی کے ساتھ باہر نکالا۔بے مثال جرات مندی کے اس کارنامے پر سارجنٹ ششی دھر پی پرساد کو وایو سینا میڈل (بہادری)سے سرفراز کیاگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...